مزار قائد کے اطراف بے نامی جائیداوں کا انکشاف،تحقیقات کا آغاز

14  مارچ‬‮  2020

کراچی (این این آئی)قومی احتساب بیورو کی جانب سے مزار قائد کے اطراف غیر قانونی تعمیرات کا نوٹس لینے کے بعد مزار کے ارد گرد بے نامی بنگلوں اور جائیداوں کا ا نکشاف سامنے آ نے پر تحقیقات عمل شروع کر دیا گیا۔

آ ئندہ چند روز میں مزار کے اطراف رہائشی مکینوں کی جائیدادوں کا مکمل ریکارڈ حاصل کیا جا ئے گابعد ازاں بے نامی جائیداد سامنے آ نے اور نوٹس ملنے کے باجود بھی جواب نہ دینے والے عناصرکی جائیدادوں کو ضبط کیا جائے گا ،ذرائع کے مطابق 27دسمبر 2019 کو نیب کی جانب سے مزار قائد کے اطراف چائنا کٹنگ کی شکایت موصول ہونے پر تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا جس کے تحت مزار قائد مینجمنٹ سوسائٹی کے کردار کو بھی شک کی نگاہ سے دیکھا جا رہا تھا۔ اس ضمن میں دوران تحقیقات مزار قائد کے اطراف بے نامی بنگلوں اور جائیدادوں کا انکشاف سامنے آ یا ہے جس پر تحقیقاتی عمل تیزکر دیا گیا ہے، نیب کی جانب سے مزار قائد کے ارد گرد مشکوک گھروں کی فہرست تیار کی جا رہی ہے جس کا ریکارڈ مختلف محکموں سے حاصل کرنے پر زور دیا ہے۔ آئندہ چند روز میں فہرست مکمل کیے جانے پر مزار قائد کے اطراف موجودرہائشیوں کو تیار کردہ حکمت عملی کے تحت نوٹس جاری کیے جائیں گے،بعد ازاں دی گئی مہلت کے مطابق درست دستاویزات فراہم نہ کرنے اور بھی قسم کا جواب نہ دینے پر مذکورہ عناصر کی جائیددوں کو بے نامی تصور کرتے ہوئے ضبط کیا جائے گا ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…