قرآن پاک کی تکریم اور حفاظت مسلمانوں کا دینی فریضہ ہے،قرآن کریم کے شہید اوراق کی حفاظت اور ری سائیکلنگ کیلئے انتہائی اہم اقدامات کا فیصلہ

26  فروری‬‮  2020

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادر ی نے کہا ہے کہ قرآن پاک کی تکریم اور حفاظت مسلمانوں کا دینی فریضہ ہے،قرآن کریم کے شہید اوراق کی حفاظت اور ری سائیکلنگ کیلئے نجی فلاحی تنظیموں کی مشاورت سے لائحہ عمل طے کرینگے۔قرآنِ پاک کے شہید اوراق کی حفاظت اور جدید ری سائیکلنگ پلانٹ کی تنصیب کیلئے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی زیر صدارت بدھ کو وزارت مذہبی امور میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں مشاورت کیلئے ملک بھر میں مقدس اوراق اور شہید قرآن پاک کی حفاظت کیلئے متحرک نجی فلاحی تنظیموں کو دعوت دی گئی۔ وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ قرآن پاک کی تکریم اور حفاظت مسلمانوں کا دینی فریضہ ہے۔ قرآن پاک کی مختلف خدمات میں ایک عمل اسکی طبعی حفاظت بھی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ قرآن کے شہید اوراق کی مناسب حفاظت کیلئے اسلام آباد میں پہلے جدید ترین ری سایکلنگ پلانٹ کی تنصیب کیلئے جگہ کا حصول نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ شہید قرآنی اوراق کی حفاظت کے مقدس عمل کو سر انجام دینے والی فلاحی تنظیموں کی مشاورت اور ایک دوسرے کے تجربات سے اس کام کو مزید احسن طریقے سے سرانجام دیا جائے گا۔ اس سے قبل وفاقی سیکرٹری مذہبی امور میاں مشتاق بورانہ نے مقدس قرآنی اوراق کی حفاظت کے طریقہ کار اور اس کام میں مزید بہتری کے حوالے سے فلاحی تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس کے آخر میں طے پایا کہ ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جو اس کام کی بہتری کیلئے چار ہفتوں میں اپنی تجاویز مرتب کرے جسے بعد ازاں توثیق کیلئے علماء کرام کو بھیجا جائے گا۔ اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ قرآن پاک کی غیر معیاری طباعت کو روکنے کیلئے پبلیشرز سے بھی مشاورت کی جائے۔ اجلاس میں مقدس قرآنی اوراق کی حفاظت کرنے والی نجی فلاحی تنظیموں کو منظم کرنے کی تجویز بھی زیر غور آئی۔ سیکرٹری مذہبی امور نے شہید اوراق کی مناسب انداز میں حفاظت اور ری سائیکلنگ، مقدس اوراق کے کمرشل استعمال کو روکنے کے حوالے سے عوام الناس میں شعور اجاگر کرنیکیلئے میڈیا پر جامع آگاہی مہم شروع کرنے کے حوالے سے بھی احکامات جاری کئے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…