جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’اسمگلروں کی گرفتاری کیلئے وزیراعظم ہائوس پر چھاپہ مارا جائے ‘‘ آٹا بحران کیوں کیسے اور کس نے پیدا کیا، کس کس حکومتی شخصیت نے گندم، چینی پر اربوں کمائے ؟آٹا چینی سکینڈل چھپا کر وزیراعظم نے کیا کیا؟ تہلکہ خیز دعویٰ نے ہلچل مچا دی

datetime 21  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ آٹا چینی سکینڈل پر حکومتی خاموشی اعتراف جرم ہے،روزنامہ جنگ میں شائع رپورٹ کے مطابق تحقیقاتی رپورٹ چھپا کر عمران خان نے آٹاچینی سکینڈل میں ملوث اپنے دوستوں کو این آر او دیا ہے،اسمگلروں کی گرفتاری کیلئے وزیراعظم ہائوس پر بھی چھاپہ مارا جائے، اپنے بیان میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ

آٹاچینی میں کس نے کمائی کی؟ یہ بحران کیوں پیدا ہوا؟ ان سوالات کا اب تک جواب نہیں آیا،پابندی تھی توبرآمد کیوں ہوئی؟ کس کس حکومتی شخصیت نے گندم چینی پر اربوں کمائے، قوم جواب کی منتظر ہے، تحقیقاتی رپورٹ سامنے نہ آنے سے حکومتی شخصیات کا ملوث درست ثابت ہوا۔آٹے چینی کے سمگلروں کی گرفتاری کیلئے وزیراعظم ہائوس پر بھی چھاپہ مارا جائے تو ساف پتہ چل جائے گا، رپورٹ چھپائی جائے تو صاف ظاہر ہے کہ حکومت کے ہاتھ صاف نہیں ، آٹے ، گندم اور چینی کی چوری ، ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری میں ملوث کرداروں کو سامنے لانا ہو گا ، قوم کو آٹا ، چینی ، ٹیکس ، قرض چوری کا حساب دیئے بغیر آپ کی جان خلاصی نہیں ہو گی ، رپورٹ سامنے نہ لا کر نیازی صاحب نے مجرموں کا ساتھی ہونے کی تصدیقی کر دی ۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…