مظفر گڑھ (این این آئی)ضلع مظفرگڑھ کے علاقے محمودکوٹ میں 2 سالہ بیٹے کو گن پوائنٹ پر رکھ کر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف ہوا ہے، ملزمان نے خاتون سے زیادتی کی ویڈیو بناکر وائرل کردی، پولیس نے شوہر کی مدعیت میں 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزمان نے 2 سالہ بیٹے پر اسلحہ تان کر اسے اسکے گھر میں مبینہ طور پر اجتماعی ریپ کا نشانہ بنایا اور ریپ کی ویڈیو بھی بنالی۔
خاتون کے مطابق واقعہ 9 جولائی کی رات کو واقعہ پیش آیا مگر بدنامی کے خوف سے خاموش رہے، 22 اگست کو ملزمان نے زیادتی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرکے بدنام کیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کے شوہر کی مدعیت میں 6 افراد کیخلاف تھانہ محمودکوٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق ابتدائی طور پر خاتون کے بیان پر واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، فرانزک ٹیسٹ کے بعد ہی حقائق سامنے آئیں گے۔