اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کرونا وائرس سے بچ کر پاکستان آنے والا طالب علم گھر جاتے ہوئے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ۔ تفصیلات کے مطابق چین میں اس وقت کرونا وائرس کی وجہ اب تک ہلاکتوں کی تعداد 1350کے قریب پہنچ چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد میں تشویشناک حد تک پہنچ کر65ہزار ہو گئی ہے ۔ تاہم پاکستان طالب علم امجد علی تعلیم کے سلسلے میں چین میں
رہائش مقیم تھا کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کی وجہ سے دیگر پاکستانیوں کی طرح امجد علی بھی فلائٹ سے اسلام آباد پہنچا جہاں سے وہ ایک مسافر گاڑی سے اپنے گائوں ہنزہ جار رہا تھا ، کوہستان پٹن کے مقام پر گاڑی حادثہ کا شکار ہو گئی جس میں چین سے واپس آنے والے طالب علم امجد علی جاں بحق جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ ہنزہ کے مقامی صحافی کی رپورٹ کے مطابق امجد علی چین میں زیر تعلیم تھا جو کرونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے پاکستان واپس آ یا اسلام آباد سے بذریعہ شاہراہ قراقرم سفر کرتے ہوئے گلگت آرہا تھا کہ گاڈی حادثے کا شکار ہو گئی جس میں امجد علی موقع پر جاں بحق جبکہ تین افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں ایبٹ آباد کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ امجد علی کی میت کو ان کے آبائی گائوں روانہ کیا گیا ۔ حادثے میں جاں بحق ہونیوالے امجد علی کی لاش کو آبائی علاقے سپرد خاک کردیا گیا ۔