ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے غریب پورٹر نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کردی ، ایک لاکھ 30 ہزار روپے مالیت کی گم شدہ رقم مالک کو لوٹا دی

datetime 12  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سول ایوی ایشن اتھارٹی کے غریب پورٹر نے ایمان داری کی مثال قائم کرتے ہوئے ایک لاکھ 30 ہزار روپے مالیت کی گم شدہ رقم مالک کو لوٹا دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ابوظبی سے پرواز پی کے 262 کے ذریعے اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچنے والا مسافر محمد اختر اپنا وائلٹ ٹرالی میں چھوڑ کر چلا گیا تھا۔

جو سی اے اے کے پورٹر زار قریشی کے ہاتھ لگا۔مسافر کے بٹوے میں 2940 یو اے ای درہم اور 1450 پاکستانی روپے موجود تھے، تاہم پورٹر زار قریشی نے ایمان داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بٹوہ ڈیوٹی ٹرمینل کے حوالے کر دیابعد ازاں ڈیوٹی ٹرمینل منیجر نے مسافر محمد اختر سے رابطہ کر کے اسے واپس بلایا اور امانت ان کو لوٹا دی۔مسافر محمد اختر نے رقم واپس ملنے پر سی اے اے کے پورٹر اور افسران کا شکریہ ادا کیا۔یاد رہے کہ رواں ماہ 4 فروری کو بھی کراچی ایئر پورٹ پر ایک خاتون لاکھوں مالیت کے زیورات بھول کر دبئی پہنچ گئی تھیں، عائشہ اعجاز نامی خاتون مسافر اپنے شوہر کے ہم راہ پرواز EK 609 سے آسٹریلیا براستہ دبئی جا رہی تھیں، تاہم جہاز پر سوار ہونے سے قبل کراچی ایئر پورٹ کے کاؤنٹر پر بیش قیمت زیورات سے بھرا بیگ بھول گئیں۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے عملے نے فرض شناسی اور ایمان داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذکورہ بیگ اس کی مالک خاتون کے رشتہ داروں کو بلا کر حوالے کیا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…