ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ہم مجبور ہیں معاف کردینا ۔۔۔!!! ڈاکو اسٹور سے آٹا، دالیں اور مصالحے لوٹ کر فرار

datetime 27  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے شریف آبادمیں لوٹ مارکی انوکھی واردات میں ڈاکوکریانہ اسٹور سے آٹا،دالیں،آئل گھی،مصالحے ،موبائل اورنقدی لوٹ کرلے گئے جبکہ ڈاکوجاتے ہوئے ہوئے دکاندارسے یہ بھی کہہ گئے ہم مجبور ہیں۔شہرقائد میں لوٹ مارکی وارداتوں میں روزبروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

ڈاکو نہ صرف راہ چلتے شہریوں کو لوٹ لیتے ہیں بلکہ دکانوں اور حتی کہ ڈپارٹمنٹل اسٹورز پر بھی دیدہ دلیری سے وارداتیں کرتے ہیں،ڈپارٹمنٹل اسٹورز میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب ہوتے ہیں، کئی وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز پولیس حکام کو فراہم کی گئی لیکن ڈکیت پھر بھی گرفتار نہیں کیے جاسکے۔نیو کراچی ، صدر ، ٹاور ، ناظم آباد ، نارتھ ناظم آباد ، ناگن چورنگی ، نارتھ کراچی ، گلشن اقبال ، قائد آباد ، ملیر ، گلستان جوہر غرض شہر کا کوئی ایسا علاقہ نہیں جہاں لوٹ مارکی وارداتیں نہیں ہورہیں،گزشتہ روز شریف آباد میں ڈاکوکریانہ اسٹور لوٹ کر فرار ہوگئے ڈاکوئوں نے جاتے ہوئے دکاندارسے یہ بھی کہاکہ ہم مجبور ہیں ، یہ ہماری پہلی واردات ہے ، ہوسکے تو معاف کردینا۔دکاندار عتیق نے بتایا کہ وہ عرصے سے شریف آباد بلاک ون میں رہائش پذیر اور اسی علاقے میں کریانہ اسٹور چلاتے ہیں صبح انھوں نے ابھی اسٹور کھولا ہی تھا کہ چند لمحوں میں موٹر سائیکل پرسوار 2ڈاکوپہنچے اور انھوں نے موبائل فون اورنقدی لینے کے بعد 10کلو والے آٹے کے 2تھیلے، 10کلو سے زائد مختلف دالوں کے پیکٹ، آئل اورگھی کی 10تھیلیاں اور 5کلو مصالحوںکے پیکٹ اٹھائے اور چلتے بنے جانے سے پہلے ڈاکوئوں نے کہا کہ وہ انتہائی مجبوری میں چوری کی واردات کررہے ہیں اور یہ ان کی پہلی واردات ہے لہٰذا انھیں معاف کردیا جائے۔

اگر ہم مجبور نہیں ہوتے تو کبھی بھی یہ گھنائونا کام نہ کرتے۔دکاندار نے بتایا کہ واردات کے دوران ایک سیلزمین بھی آیا تو ڈاکوئوں نے اس سے بھی موبائل فون اور نقدی چھین لی جس کے بعد وہ موٹر سائیکل پرفرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، ڈکیت کم عمر تھے جبکہ انھوں نے اپنے چہرے بھی چھپائے ہوئے تھے ، واقعے کے بعد انھوں نے پولیس کو بھی آگاہ کردیاہے۔شہریوں نے سندھ حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیس کو اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کے لیے ٹھوس حکمت عملی اپنانے کی ہدایات کرے اور انھیں اسٹریٹ کرائم کے عفریت سے چھٹکارا دلائے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…