عمرکوٹ (آن لائن) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آئی جی سندھ کی تبدیلی میں وزیر اعظم کی مرضی بھی شامل ہے۔ عمرکوٹ میں رکن سندھ اسمبلی علی مردان شاہ کے ورثا سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلی نے کہا کہ وفاق نے پیپلزپارٹی کے خلاف اتحاد بنایا ہے۔ موجودہ وزیر اعظم کو بھی کسی ایک گروپ کا نہیں بلکہ پاکستان کا وزیراعظم بننا چاہیے۔
نوازشریف دور میں بھی وفاق سے تعاون کیا اور اس حکومت سے بھی کر رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ اس حکومت نے بھی گندم ایکسپورٹ کی اور اب امپورٹ کی جارہی ہے،سندھ میں دوسری بار آٹے کا بحران پیدا ہوا ہے۔ پہلی بار نواز شریف کے دور میں بحران ہوا جب گندم ایکسپورٹ کی گئی بعد میں یوکرین سے خراب گندم خریدی گئی۔