’’حکومت کے اپنے حلیفوں سے تحریری وعدے ‘‘ تحریک انصاف روزانہ ایک اتحادی کو پکڑتے ہیں تو دوسرا نکل جاتا وزیراعظم عمران خان کو حکومت بنانے سے قبل کیا مشور دیا گیا تھا ؟

22  جنوری‬‮  2020

ملتان(این این آئی) سینئر سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی پنجاب حکومت کے خلاف مرکز کے وزیر کھل کر بیان دے رہے ہیں،عمران خان کو کہا تھا اقتدار کی بیساکھیاں استعمال نہ کریں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ مینجمنٹ کی صورت حال سے پورا ملک بہت بڑے بحران کی لیپٹ میں ہے۔انہوں نے کہا کہ کابینہ کا بحران بڑا واضح ہو گیا ہے

اور ہر وزیر دوسرے وزیر سے کھل کر جنگ کر رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تبدیلی لانے والی پارٹی میں کابینہ اراکین ایک دوسرے سے جنگ لڑ رہے ہیں، شپنگ کا وزیر ٹی وی چینلز پر کہہ رہا ہے کہ گندم والا ایک اسکینڈل ہے۔پی ٹی آئی کے سابق رہنما نے کہا کہ پارلیمنٹ میں بھی اختلاف ہوتا رہتا ہے تاہم ایک عجیب وغریب قسم کا بحران ہے جو کبھی نہیں آیا۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ چار لاکھ ٹن گندم جو منگوائی جارہی ہے وہ کسانوں کو بھوکا مارنے کی سازش ہے، یہ پیسہ کمانے کا نہیں بلکہ صاف کرپشن کا معاملہ ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا شوکت خانم کا تعلق سب جانتے ہیں اور شوکت خانم سے علیمہ خان کا تعلق بھی چھپائے نہیں چھپتا۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ 24 لاکھ ٹن گندم پنجاب میں موجود ہے جبکہ لوگ دکھے کھا رہے ہیں کہ آٹا نہیں ہے، کے پی کے کے حالات بھی سب کے سامنے ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت سے بہتر سبزی کی دوکان چلتی ہے، تحریک انصاف کے لوگوں نے ملک کو گورننس کے لائق ہی نہیں چھوڑا۔سینئر سیاست دان نے کہا کہ پنجاب میں فارورڈ بلاک بن رہے ہیں جبکہ تحریک انصاف کی گرفت میں ان کی خود کی پارٹی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کہا تھا کہ اقتدار کی بیساکھیاں اپنے لیے استعمال نہ کریں، اب روزانہ ایک اتحادی کو پکڑتے ہیں تو دوسرا نکل جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ق، جی ڈے اے، ایم کیو ایم اور مینگل صاحب کا رخ بھی الگ الگ ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کے ساتھ ساتھ اپنے حلیفوں سے بھی تحریری وعدے کیے تھے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…