پیر‬‮ ، 17 مارچ‬‮ 2025 

ڈاکو شہری سے آٹے کا تھیلا چھین کر فرار، جانتے ہیں شہری کی مزاحمت پرڈاکو نے آگے سے کیا کچھ کیا؟

datetime 22  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فیصل آباد کے علاقے قدرت آباد میں 2 ڈاکوئوں نے ایک عرضی نویس سے 15 کلو آٹے کا تھیلا چھین لیا اور باآسانی فرار ہوگئے ، نجی ٹی وی کے مطابق عرضی نویس عمران حیدر نے تھانہ غلام محمد آباد میں آٹے کا تھیلا چھینے جانے کےخلاف باقاعدہ درخواست بھی دے دی ۔ درخواست گزار نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا وہ دکان سے 15 کلو گرام آٹے کا تھیلا خرید کر اپنی موٹرسائیکل پررکھ کر گھر

جارہا تھا کہ اچانک ایک موٹرسائیکل پرسواردو ملزمان نے اسے روکا، تھپڑ مارے اور تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد آٹے کا تھیلا چھین کر فرار ہوگئے ۔درخواست گزار عمران حیدر نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ اسے لوٹا گیا آٹے کا تھیلا واپس دلایا جائے اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے۔علاقہ پولیس نے درخواست گزار سے عرضی وصول کرلی ہے اور یقین دہانی کرائی ہے کہ اسے انصاف دلانے کی بھرپور کوشش کی جائیگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…