جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

پنجاب پولیس کی شرمناک ترین حرکت، ناجائز تعلقات سے انکار کرنے پر ایس ایچ او نے نفری سمیت لڑکی کے گھرزبردستی گھس گیا ، لڑکی کو ماں کے سامنے زبردستی برہنہ کر کے ڈانس کروایا

datetime 21  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)خانیوال میں کے تحفظ کرنے والے ہیں شہریوں کی عزتوں کیساتھ کھیلنے لگے ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او مخدوم پور ظفر موہانی نفری کیساتھ ایک گھر میں گھس گیا اور گھر پر موجود خواتین سے برہنہ ڈانس کروانا شروع کر دیا ۔متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ ایس ایچ نے زبردستی ماں کے سامنے برہنہ ڈانس کروایا اور میری ویڈیو بھی بنا لی ۔ یہ واقعہ تب پیش آیا

جب ظفر موہانی نے ایک بس ہوسٹس صائمہ کو ہراساں کرنے کی کوشش کی ۔ لڑکی وہاں سے جان بچا کر گھر پہنچ گئی جبکہ ایس ایچ او خاتون کا پیچھا کرتے اس کے گھر نفری لے کر پہنچ گیا ۔ خاتون نے جب پولیس اہلکاروں کو گھر کے دروازے پر دیکھا تو شدید پریشان ہو گئی ۔ ظفر موہانی گھر میں زبردستی گھس آیا اور صائمہ کو ہراساں کرنا شروع کر دیا ، بے بسی کے عالم میں صائمہ کو کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا وہ تحفظ کرنے والوں کی شکایت کس سے کرے ۔ ایس ایچ او نے شدید ہراساں کیا اور ماں کے سامنے برہنہ کر دیا اور ڈانس کروایا اور میری ویڈیو بھی ریکارڈ کی ۔ متاثرہ لڑکی نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ظفر موہانی میرے ساتھ نازیبا تعلقات رکھنا چاہتا تھا جس کا میں نے انکار کر دیا تھا ۔ لیکن مجھے کیا معلوم تھا کہ شہریوں کے رکھوالے یوں میرے گھر پر پہنچ جائیں گے ۔ میرا برہنہ حالت میں ڈانس دیکھا اور ویڈیو ریکارڈ کی ایس ایچ او اور پولیس اہلکاروں نے خاموش رہنےکا کہااور سنگین دھمکیاں دے کر چلے گئے ۔ مذکورہ واقعے کا مقدمہ درج کرایا گیا تو اعلیٰ پولیس اہلکار حرکت میں آگئے، شرمناک واقعہ پر ڈی پی او خانیوال شہزاد نے کہا ہے کہ ایس ایچ او مخدوم پور ظفر موہانی کو معطل کر دیا گیا ہے اور واقعے سے متعلق اعلیٰ سطحی انکوائری ٹیم کو 24 گھنٹوں میں رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔ ڈی پی او کا کہنا تھاکہ خاتون کو ہراساں کرنے والے اہلکاروں کیخلاف جلد از جلد سخت ایکشن لیا جائے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…