فیصل آباد (آئی این پی)پی ٹی آئی پنجاب میں پھوٹ پڑنا شروع،دھڑے بندیاں شدت اختیار کر گئیں،پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے خلاف کھچڑی پکنا شروع، صوبہ کے انتہا ئی اہم عہدے پر فا ئز شخص کی سرپرستی میں فاروڈ بلاک نے کام دیکھانا شروع کر دیا ،فیصل آباد پی ٹی آئی کے 6ایم پی اے 3ایم این ایز نے اہم کردار ادا کیا، ذرائع تفصیل کے مطا بق صوبہ بھر سے پی ٹی آئی کے 40سے زائد ارکان پنجاب اسمبلی ترقیاتی فنڈز نہ ملنے پر
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے نا لاں فیصل آباد سے پی ٹی آئی کے 5ارکان پنجاب اسمبلی اور 3ایم این ایز نے پنجاب میں انتہا ئی اعلی عہدے پر فا ئز شخص کی سرپرستی پریشر گروپ بنانے میں اہم کردار ادا کیا ،ذرائع نے بتا یا کہ فیصل آباد پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی نے موقف اختیار کیا کہ پی ٹی آئی کے با نی کار کنوں کو نظر انداز کر کے امپورٹڈ افراد کو تر جیح دی جا رہی ہے،فنڈز نہ ملنے پر عوام کے سا منے جا نے پر شرمندہ ہیں۔