جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

معیشت آئی ایم ایف کے کلرکوں کے حوالے کرکے پاکستان کو مہنگائی کی دلدل میں پھینک دیا گیا، سراج الحق نے حکومت کو ناکام قرار دیتے ہوئے دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 18  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن)جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت عوام کے ساتھ اپنے وعدے پورے کرنے میں ناکام رہی اور معیشت آئی ایم ایف کے کلرکوں کے حوالے کر دی گئی ہے جبکہ اسٹیٹ بینک میں آئی ایم ایف کا کارندہ بٹھا کر پاکستان کو مہنگائی کے دلدل میں پھینک دیاگیا ہے۔لوگ تبدیلی کے لئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں کیونکہ جماعت اسلامی اس ملک میں اللہ کا نظام چاہتی ہے اور اسلامی نظام سے ہی ملک کے مسائل حل ہوں گے۔

ایک بار جماعت اسلامی کو بھی موقع دیا جائے تاکہ عوام کے مسائل کے حل کرنے کیلئے جماعت اسلامی ایک اسلامی اور فلاحی ریاست قائم کرے۔مدینہ کی ریاست کے نعرے لگانے والوں نے مدینہ اور مکہ جانے والوں کے راستے بھی مسدود کر دیئے۔عمران خان کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور فوج کو غیر جانبدار رہنا چاہیے کیونکہ ہم ایک مضبوط فوج چاہتے ہیں اور ہمارا مقابلہ ہندوستان سے ہے۔کشمیر پر حکومت نے امریکی پالیسی اپنائی ہے لیکن یاد رکھیں پاکستانی قوم کشمیر پر کوئی سودا بازی نہیں کرنے دے گی۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے ہفتے کے روز پشاورپریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر جماعت اسلامی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد اصغر،جماعت اسلامی پشاور کے امیر عتیق الرحمان اور صحافیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مختلف سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی اس ملک کے مسائل حل کر سکتی ہے اور جماعت اسلامی عوام کے مسائل حل کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔آئی ایم ایف ملک کو سپورٹ دینے کے بجائے عوام کو نچوڑ رہی ہے۔ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف نے جہاں پر قدم رکھا ہے وہاں پر غربت میں اضافہ ہوا ہے۔غریب کا بچہ بھوکاسو رہا ہے اور تعلیم ان کے لئے ناممکن بنا دی گئی ہے۔کرپشن ختم کرنے کے دعوے کئے گئے لیکن اس حکومت میں جائز کام کے لئے بھی کرپشن ہو رہی ہے۔بلوچستان میں سونے اور تانبے کے کان خسارے میں جا رہے ہیں جو حکومت کی ناکامی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔

اسٹیبلشمنٹ غیر جانبدار رہے تو سیاسی جماعتیں اپنا کردار ادا کریں گی۔اب پی ٹی آئی والے یہ تاثر دے رہے ہیں کہ انہیں لایاگیا ہے اور فیصل واڈا نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں اس کی تفصیل بیان کر دی۔اس نے جو حرکت کی ہے اس سے قومی ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔جماعت اسلامی کراچی سے پشاور تک کے لوگوں کو منظم کر رہی ہے۔جماعت اسلامی ڈرائنگ روم کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ چہروں کی تبدیلی سے کچھ نہیں ہوتا ہے اس نظام کو اکھاڑ پھینک دینا ہو گا اور یہ کام صرف جماعت اسلامی ہی کر سکتی ہے کیونکہ اس بوسیدہ نظام سے ملک کو کوئی فائدہ نہیں ہورہا ہے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے پر امریکی پالیسی اپنائی جارہی ہے لیکن ہم کسی کو امریکی پالیسی اپنانے نہیں دیں گے

کیونکہ کشمیر پاکستان کیلئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔کشمیر کے حوالے سے قوم کسی کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔بھارت کے ساتھ ہمارا مقابلہ ہے کیونکہ بھارت پاکستان کی جغرافیائی حدود کو نہیں مانتا ہے لیکن حکومت نے اتنی مہنگائی کر دی ہے کہ عوام کو متحد کرنا اس حکومت کیلئے مشکل ہے۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی نے جو وعدے کئے تھے اس میں مکمل ناکام رہی۔ایک کروڑ نوکریاں کیا دیتی 34لاکھ افراد کو بیروزگار کر دیا ہے۔پچاس لاکھ گھر دینے کے بجائے لوگوں سے گھر چھینے جارہے ہیں۔بی آر ٹی سے پشاور کو قبرستان بنا دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں اپوزیشن نے اپنے مفادات کی خاطر عوام کو چھوڑ دیا ہے اور صحیح اپوزیشن کا کردار صرف جماعت اسلامی ادا کر رہی ہے۔جماعت اسلامی پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے اور جماعت اسلامی حکومت چلانے کیلئے ایک صالح قیادت رکھتی ہے اب عوام کو چاہیے کہ وہ جماعت اسلامی کا ساتھ دے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…