اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت کھرب پتی افراد کو سبسڈی دے رہی ہے، غریب کے پاس گرم کپڑے کیلئے پیسے نہیں ہیں۔قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ن لیگی رہنما رانا تنویر حسین کی زیر صدارت ہوا، اس موقع
پر خواجہ آصف نے کہا کہ سبسڈی کیوں دی جاتی ہے؟ یہ جرم ہے، سبسڈی دینے میں ہم سیاستدان مجرم ہیں۔انہوں نے کہا کہ غریب بیمار ہو جائے تو دوائی لینے کے پیسے نہیں ہوتے اور مرنے کا انتظار کرتا ہے۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ ملکی خزانے کو سبسڈی کی وجہ سے کھربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔