ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

جعلی ڈگری والے ملازمین کیخلاف شکنجہ کس لیا گیا ، ان کیساتھ کیا کیا جائے گا ؟چیف جسٹس نے کیس کی سماعت میں بڑا اعلان کر دیا

datetime 14  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(اے این این ) سپریم کورٹ نے پی آئی اے ملازمین کی جعلی ڈگری سے متعلق مقدمات کی تفصیل طلب کرلی۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دئیے کہ جعلی ڈگری والے ملازمین کو ایک ایک کر کے نکالیں گے۔منگل کو سپریم کورٹ میں چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے پی آئی اے نجکاری اور خسارہ کیس کی سماعت کی۔ پی آئی اے کے وکیل نعیم بخاری نے آگاہ کیا کہ

پی آئی اے پر 426 ارب روپے کا قرض ہو گیا، نئی انتظامیہ قومی ائیر لائن کی بحالی اور خسارہ کم کرنے کیلئے کوشاں ہے لیکن سندھ ہائیکورٹ نے موجودہ ایم ڈی ارشد محمود کو کام سے روک دیا ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ پی آئی اے کی بساط نہیں تھی تو قرض کیوں لیا، ائیر لائن کی نجکاری کی خبریں قومی ادارے کیساتھ مذاق ہے، نظریں پی آئی اے کی نجکاری پر نہیں بلکہ نیویارک پر ہیں، ایک جہاز کے لیے 700 ملازم کام کرتے ہیں، ریاستی ادارے کو بند ہونے نہیں دینگے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ پی آئی اے نئے جہاز خرید رہا ہے یا نہیں، وکیل نعیم بخاری نے جواب دیا کہ نئے جہاز خریدنے کیلئے پیسے ہی نہیں، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ جعلی ڈگری والے جہاز چلا رہے ہیں، پی آئی اے ملازمین نے الخیر یونیورسٹی سے ڈگریاں لے رکھی ہیں اور الخیر یونیورسٹی تعلیمی اسناد فروخت کرتی ہے،جعلی ڈگری والوں کے مقدمات یہاں سنیں گے،جعلی ڈگری ملازمین کو ایک ایک کرکے نکالیں گے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ پی آئی اے کو ملنے والا مالی بیل آوٹ پیکج مہینوں میں ختم ہو جاتا ہے۔سابق معاون خصوصی شجاعت عظیم کی استدعا پر عدالت نے اٹارنی جنرل کو آڈٹ رپورٹ کا جائزہ لیکر رپورٹ طلب کرلی، کیس کی سماعت 4 ہفتوں بعد دوبارہ ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…