منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

ہم یہاں کہانیاں سننے نہیں بیٹھے،سرکار کا نقصان ہوا آپکو پرواہ ہی نہیں، چیف جسٹس گلزار احمد ایف بی آر پر شدید برہم

datetime 8  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایف بی آر کو 15 دن میں غیرقانونی ٹیکس ری فنڈز کی تحقیقات مکمل کرنے کا حکم دیدیا۔چیف جسٹس گلزار احمد نے قائمقام ایف بی آر نوشین جاوید کی سخت سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہاں کہانیاں سننے نہیں بیٹھے، تین ماہ کی عدالتی مہلت میں تحقیقات مکمل کیوں نہیں ہوئیں؟ اربوں روپے لْٹ گئے ہیں، سرکار کا نقصان ہوا آپکو پرواہ ہی نہیں۔

سپریم کورٹ میں غیرقانونی ٹیکس ری فنڈ کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ نے کی۔ دور ان سماعت ایف بی آر کی قائمقام چیئرپرسن نوشین جاوید امجد عدالت میں پیش ہوئیں۔ چیف جسٹس نے کہاکہ عدالت نے ٹیکس ری فنڈ میں بے قاعدگیوں کی انکوائری کا حکم دیا تھا۔ نوشین جاوید نے کہاکہ وزیراعظم آفس سے منظوری کے بعد انکوائری شروع ہوچکی۔ چیف جسٹس نے قائمقام ایف بی آر نوشین جاوید کی سخت سرزنش کرتے ہوئے کہاکہ بی بی ہم یہاں کہانیاں سننے نہیں بیٹھے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ تین ماہ کی عدالتی مہلت میں تحقیقات مکمل کیوں نہیں ہوئیں؟ اربوں روپے لْٹ گئے ہیں، سرکار کا نقصان ہوا آپکو پرواہ ہی نہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کو پرواہ نہیں تو اپنا عہدہ چھوڑ دیں۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ ایف بی آر دیگر کاموں میں مصروف ہے عدالتی احکامات پر توجہ نہیں، چیئرپرسن صاحبہ رقم آپکی جیب سے گئی ہوتی تو آپ ایک منٹ بھی گھر نہ بیٹھتی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ قوم کے پیسے سے کسی کو ہمدردی نہیں، اب ایسا نہیں ہوگا، چیئرمین ایف بی آر بھی چھٹی پر چلے گئے۔ قائمقام چیئر پرسن ایف بی آر نے کہاکہ شبرزیدی بیمار ہوکر ہسپتال میں داخل ہیں چیف جسٹس نے کہاکہ شبر زیدی کیوں اور کتنے بیمار ہیں سب معلوم ہے۔ عدالت نے ایف بی آر کو 15 دن میں غیرقانونی ٹیکس ری فنڈز کی تحقیقات مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔ بعد ازاں مزید سماعت دو ہفتے کیلئے ملتوی کر دی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…