اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف تجزیہ نگار عارف نظامی نے نجی ٹی وی پروگرام میں کہا ہے کہ میرا مشورہ ہے کہ تحریک انصاف اور اپوزیشن ملکر قومی حکومت بنا لیں ، آج پارلیمنٹ میں ایسے لگا جیسے اپوزیشن ہے نہیں ، اس لیے مشور دیتا ہوں کہ تینوں جماعتیں ملک کر حکومت بنا لیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں اتنے اہم اجلاس ہو رہے ہیں جبکہ اپوزیشن لیڈر شہبا ز شریف ملک سے باہرہیں ۔ بلاول بھٹو نے پہلے ترمیم کے معاملے پر اعتراز کیا جبکہ بعد میں بکری ہو گئے ،وہاں پرویز خٹک نے کان میں کہا کہ آپ کو حکم دیا گیا ہے کہ یہ سب ہونے دیں ، اس کا یہی مطلب ہے کہ گاجریں ان دونوں نے کھائیں ہیں ۔ معروف سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ نواز شریف وہ انسان ہے جس کا یہی نعرہ رہا کہ ووٹ کو عزت دو ، مجھے کیوں نکالا اور فوج کو گالیاں دیتا رہا ، سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز دونوں تنقید کرتے رہے لیکن حیران ہوں کہ اب کہتے ہیں کہ غیر مشروط حمایت کرو۔ میرا مشورہ ہے کہ جیسے شیر شیرِ قالین ہو گیا ہے تو پھر اختلاف کیسا ، اپوزیشن کا قصہ ہی ختم کریں اور تینوں جماعتیں مل کر ملک میںقومی حکومت قائم کریں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آرمی ایکٹ کی منظوری کے بعد ایوان میں اپوزیشن تو ویسے بھی ختم ہو چکی ہے ، اب کیسز بھی ختم ہو جائیں ۔ وزیراعظم عمران خان کہتے تھے کہ مک مکا، مک مکا، اب مک مکا ہوگیا ہے، تمام کیسوں پر مٹی ڈال دی گئی ہے ، نیب والامعاملہ بھی اب ختم ہوجائے گا ۔ آج جو انڈراسٹینڈنگ نظر آئی ہے اس کے بعد تو اپوزیشن جماعتوں کو یہ ریلیف ملے گا کہ کیس ختم نہیں ہونگے احتساب کا بلکہ سب کی ضمانتیں ہو جائیں گی ۔