جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک فیصلہ کن موڑ پرآ گئی،آرمی ایکٹ کی مخالفت کرنے کا فیصلہ، مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خاتمے بارے دھماکہ خیز اعلان کر دیا

datetime 6  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن)جمعیت علماء اسلام ضلع مردان کے وفد نے پارٹی کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اور انہیں مردان کی سیاسی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی۔وفد کی قیادت ضلعی امیر مولانا محمد قاسم نے کی جبکہ وفد میں ضلعی سیکرٹری اطلاعات مولانا قیصرالدین، مولانا حجت اللہ،مولانا صادق حسین حسرت اور عصمت اللہ شامل تھے۔اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے

مولانا محمد قاسم نے بتایاکہ پورے ضلع میں جمعیت علماء اسلام کے حکومت مخالف پروگرامات تیزی کے ساتھ جاری ہے۔اور ہر بدھ کے روز ایک تحصیل میں حکومت مخالف مظاہرہ کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ یونین کونسل کی سطح پر عظمت قرآن کانفرنس بھی منعقد کئے جا رہے ہے۔پارٹی کے مرکزی مولانا فضل الرحمان نے بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ جمعیت علماء اسلام ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لائے گی۔انہوں نے کہاکہ حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک فیصلہ کن موڑ پرآ گئی ہے اور بہت جلد سیلکٹیڈ حکومت کا خاتمہ ہو جائے گا۔انہوں نے کہاکہ آرمی ایکٹ کے حوالے سے پارٹی کا موقف واضح ہے۔قومی اسمبلی اور سینٹ میں آرمی ایکٹ کی مخالفت کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ جعلی پارلیمنٹ سے بل منظور کرناکسی بھی صورت قبول نہیں کریں گے۔امریکہ اور ایران کے تنازعے کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ ایران اورامریکہ کے جنگ سے خطے میں برے اثرات مرتب ہونگے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کو اپنی سرزمین پڑوسی ممالک کے خلاف استعمال کرنے کی کسی صورت بھی اجازت نہیں دینی چاہیئے اور اگرکسی کے ڈر سے پاکستان نے اپنی زمین استعمال کرنے کی اجازت دی تو جمعیت علماء اسلام اسکی بھرپور مخالفت کرئے گی۔انہوں نے کہاکہ حکومت پہلے اپنے ماتحت اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنائیں اور اسکے بعد دینی مدارس کے لئے قانون سازی کریں۔انہوں نے کہا کہ دینی مدارس کو وزارت تعلیم کے ماتحت کرنا کسی بھی صورت قبول نہیں کریں گے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…