بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

وفاقی کابینہ کا آج ہونیوالا اہم اجلاس ملتوی، وجہ بھی سامنے آگئی

datetime 6  جنوری‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا آج  ہونے والا اہم اجلاس پارلیمنٹ میں اہم قانون سازی کے باعث ملتوی کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کیم طابق حکومت قومی اسمبلی سے آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظور کروانا چاہتی ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ کابینہ ڈویژن نے

تمام متعلقہ وزارتوں کو کابینہ اجلاس ملتوی ہونے کی اطلاع دیدی،وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کے بجائے کسی اور دن بلایا جائے گا،۔ ذرائع کے مطابق  کابینہ اجلاس آرمی ایکٹ ترمیمی بل کے باعث ملتوی کیا گیاواضح رہے وفاقی کابینہ کے اجلاس کا 10 نکاتی ایجنڈا جاری کر دی گیا تھا جس میں ملکی سیاسی، معاشی اور امن و امان کی صورتحال پرغور کیا جانا تھا۔آئندہ ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس میں اہم قانون سازی کی پیش رفت کا جائزہ لے گی اور ماضی میں کیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ کو وزارتوں اور متعلقہ محکموں کی کارکردگی پر بریفنگ دی جائے گی۔اقتصادی رابطہ کمیٹی اور قانون سازی سے متعلق کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ائیر سروسز کے معاہدہ کی منظوری ایجنڈا میں شامل ہیں۔فلیگ آفیسرکی ڈیپوٹیشن پر پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے ڈی جی کے طور پرتقرری کی منظوری ایجنڈا میں شامل ہے۔ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا بورڈ میں پروڈکشن کنٹرول کے ممبر کی تقرری اور پاکستان محتسب کراچی سیکرٹریٹ میں انچارج ممبر کی تقرری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔فاٹا اور گلگت بلتستان کے چارفیصد کوٹہ کی تقسیم پر رپورٹ کابینہ کو پیش کی جائیگی۔ پی ایس او کے ایم ڈی/ سی ای او کی تقرری کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…