کابینہ میں میٹرک پاس وزیر تعلیم شامل کرنا جاہلیت کی انتہا، کے پی حکومت کی نااہلیوں کے بھی ریکارڈ توڑ دیے گئے، ن لیگ کی حکومت پر شدید تنقید

5  جنوری‬‮  2020

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا ہے کہ ناقص کارکردگی والے وزراکو کابینہ سے نکالنے کا بیان بھی سیاسی نعرہ ثابت ہوا،ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس گھروں کا اعلان بھی سیاسی شوبدہ بازی تھی۔کے پی کابینہ میں میٹرک پاس وزیر تعلیم شامل کرنا جاہلیت کی انتہا ہے۔عمران خان دن رات کے پی حکومت کی تعریفیں کرتے تھکتے نہیں تھے۔چھ سالوں میں کے پی حکومت ایک بھی منصوبہ مکمل کرنے میں ناکام رہی ہے۔عثمان بزدار نے کے پی حکومت کی نا اہلیوں کے بھی ریکارڈتوڑ دیے ہیں۔

پنجاب کی کابینہ بھی صرف اپوزیشن پر تنقید کرنے کے جواز تلاش کرتی ہے۔عظمی بخاری نے ایک بیان میں کہا حکومتی ترجمان اپوزیشن پر تنقید کرنا فرض سمجھتے ہیں۔جبکہ ان کی ہر شعبے میں کارکردگی صفر سے بھی نیچے جارہی ہے۔کسی حکومتی وزیر کو اپنے محکمے کے متعلق معلومات نہیں ہے۔پنجاب اسمبلی میں ایک بھی تیاری کے ساتھ نہیں آتا۔جس کا خمیازہ محکمے کے سیکرٹری کو بھگتنا پڑتا ہے۔نا لائق ٹولہ اپنی ناکامی کا ملبہ بھی مسلم لیگ ن کے کھاتے میں ڈالتا ہے۔عوام ان کی بیوقوفیوں سے با خوبی آگاہ ہوچکی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…