بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

نواز شریف نےکسے خلائی مخلوق کہا ہوگا؟قریبی ساتھی نے ادارے کا نام لے دیا، نیا پنڈورا باکس کھل گیا

datetime 5  جنوری‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن اسمبلی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ نواز شریف نے الیکشن کمیشن کو خلائی مخلوق کہا ہوگا، ہم نے کسی پر الزامات نہیں لگائے ، ہم کہتے ہیں الیکشن کمیشن نے دھاندلی کروائی ۔

ایک انٹرویو کے دور ان جب ان سے سوال کیا گیا کہ آپ لوگ خلائی مخلوق اور محکمہ زراعت کسے کہتے رہے’ تو ان کا کہنا تھا کہ محکمہ زراعت تو محکمہ زراعت ہی ہے۔سابق حکمراں جماعت کی جانب سے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی حمایت کے حوالے سے جب ان سے سوال کیا گیا تو اس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک قانون کی بات کر رہے ہیں، سپریم کورٹ نے ہدایت کی ہے کہ پارلیمنٹ اسے ریگولیٹ کرے۔دوران گفتگو انتخابات میں دھاندلی کے الزامات سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کسی پر الزامات نہیں لگائے لیکن ہم کہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن نے دھاندلی کروائی ہے۔اسی دوران صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ یہ خلائی مخلوق الیکشن کمیشن تھا؟’ تو اس پر رانا تنویر نے جواب دیا کہ کسی نے خلائی مخلوق کہہ دیا ہوگا۔صحافی نے سوال کیاکہ کسی نے نہیں آپ کے قائد نواز شریف نے کہا تھا تو اس کے جواب میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ اچھا تو پھر انہوں نے دیکھا ہوگا، الیکشن کمیشن کی عزت کی ہوگی اور نام نہیں لیا ہوگا اور خلائی مخلوق کہہ دیا ہوگا۔آخر میں جب ان سے پوچھا گیا کہ مطلب نواز شریف الیکشن کمیشن کو خلائی مخلوق کہہ رہے تھے تو انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…