اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے نئے نیب ترمیمی آرڈیننس سے ریلیف حاصل کرنے کے لئے مشاورت کا عمل شروع کر دیا،نیا نیب ترمیمی آرڈیننس جسے سیاسی جماعتیں اپنے اپنے طور پر دیکھ رہی تھیں اور ردعمل کا اظہار کر رہی تھیں، نئے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے بھی ریلیف حاصل کرنے کے لئے مشاورت کا عمل شروع کر دیاہے، سینئر صحافی اختر صدیقی نے کہا کہ میاں نواز شریف نے اپنے وکلاء سے اس سلسلے میں بریفنگ مانگ لی ہے، ذرائع کاکہنا ہے کہ اس بریفنگ کے دوران
میاں نواز شریف کو بتایا جائے گا کہ اس نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت میاں نواز شریف کو کس حد تک ریلیف مل سکے گا، ان کی انتخابی نااہلی ختم ہو سکے گی یا نہیں، تاہم ابھی ان کے وکلاء کی جانب سے انہیں بریفنگ نہیں دی جا سکی ہے، بنیادی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ نواز شریف کے علیل ہونے کی وجہ سے اب یہ بریفنگ مریم نواز کو دی جا رہی ہے، مریم نواز اس بریفنگ کے تناظر میں یہ فیصلہ کریں گی کہ اس نئے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت میاں نواز شریف کو ریلیف دلانے کے لئے عدالتوں سے رجوع کیا جائے یا نہیں۔