اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ ہم نے کوئی بل منظور نہیں کیا، طریقہ کار کے تحت بل پر بحث ہونی چاہیے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم نے بل منظور نہیں کیا، طریقہ کار کے تحت بل پر بحث ہونی چاہیے۔مشاہداللہ نے کہا کہ نوازشریف کی ہدایات پر من و عن عمل کیا جائے گا، اگر حکومت نے لیت و لعل سے کام لیا تو ہم ووٹ نہیں دیں گے، قانون سازی کے طریقہ کار پر
عمل درآمد کیا جائے، اگر نوازشریف کی ہدایات سے کسی نے روگردانی کی تو نوازشریف کی رائے ہی حتمی ہوگی۔اس سوال پرکہ فروغ نسیم تو کہہ رہے ہیں بل منظور ہوگیا، مشاہداللہ نے جوابی سوال کیا کہ، کیا فروغ نسیم کی ڈگری چیک ہوگئی؟ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے کہا کہ حکومت درخواست مانے اور عجلت بازی میں قانون سازی نہ کی جائے۔بل پرنوازشریف کے خط میں تجویزکردہ شیڈول کے مطابق قانون سازی کی جائے۔