ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حج پالیسی کا اعلان  کب کیا جائے گا ؟ وزارت مذہبی امور نے مسودے کو حتمی شکل دیدی

datetime 3  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی نے حج پالیسی 2020 کے مسودے کو حتمی شکل دے دی ہے اور رواں ماہ کے دوران اس کا اعلان کئے جانے کا امکان ہے ، وزارت کے ایک عہدیدار نے جمعرات کو اے پی پی کو بتایا کہ سعودی عرب میں عازمین حج کے قیام کے

دوران ٹیکس ، رہائش ، ٹرانسپورٹ ، ٹرین کے کرایہ ، خوراک اور دیگر اخراجات میں اضافے کی وجہ سے مجموعی طور پر حج کے اخراجات ،36000سے بڑھ کر،000 70,روپے ہوجائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ اگلے سال کے لئے حج پیکیج 489,575 روپے ہوگا جو سال 2019 کے لئے 436,975 روپے تھا ۔عہدیدار نے بتایا کہ سرکاری حج اسکیم کے تحت حج کی ادائیگی کے لئے جنوری 2020 کے تیسرے ہفتے میں عام لوگوں سے درخواستیں وصول کی جائیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ ، جو سعودی عرب نے گذشتہ برس اسلام آباد ایئرپورٹ پر متعارف کرایا تھا ، اس کا دائرہ کار ملک کے دیگر ہوائی اڈوں تک بھی بڑھایا جاسکتا ہے۔پاکستانی حجاج کو ای ویزے دیئے جائیں گے ۔وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج اسکیم2020 کی حج درخواستیں وصول کرنے کے سلسلہ میں شیڈولڈ بینکوں پر سخت شرائط عائد کی ہیں۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…