اسلام آباد(آن لائن) قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران پوچھے جانے والے 25سوالوں میں سے صرف 3سوالوں کے تحریری جوابات دئیے گئے،وزارت توانائی سے متعلق 17سوالوں میں ایک کا بھی جواب نہیں دیا گیا وزارت مواصلات کے 4سوالوں کے جوابات نہیں دئیے گئے۔ جمعرات کے روز اجلاس کے دوران اراکین اسمبلی کی جانب سے مختلف وزارتوں سے متعلق پوچھے جانے والے سوالات میں سے بیشتر کے جوابات نہیں دئیے گئے تحریری جوابات میں وزارت توانائی سے مجموعی طور پر 17سوال
پوچھے گئے مگر ایک سوال کا بھی جواب نہیں دیا گیا جبکہ وزارت مواصلات سے پوچھے جانے والے پانچ سوالوں میں سے صرف ایک سوال کا جواب دیا گیا وزارت انسانی حقوق سے پوچھے جانے والے دونوں سوالوں کے تفصیلی جوابات دیے گئے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وفاقی وزیر توانائی کی عدم موجودگی اور وزارت سے متعلق تحریری جوابات نہ ملنے پر اپوزیشن اراکین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اس اقدام کوپارلیمنٹ کو چلانے کے حوالے سے حکومت کی عدم دلچسپی قرار دیا ہے۔