چیئرمین نیب کس کے اشاروں پر سیاسی مخالفین پر جھوٹے کیسز بنارہے ہیں؟جاوید اقبال پر سنگین الزام لگ گیا

2  جنوری‬‮  2020

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب عمران خان کے اشاروں پر سیاسی مخالفین پر جھوٹے کیسز بنارہے ہیں،سلطنت عمرانیہ رانا ثناء اللہ پر منشیات کیس ثابت کرنے میں ناکام رہی۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ نیب نے عمران خان کے کہنے پر رانا ثناء اللہ پر آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس بنایاہے۔بکری اور بھینس چوری کے مقدمات کے بعد آمد ن سے زائد اثاثوں کے کیسز بھی تاریخ کے سیاہ دبے ہیں۔رانا ثناء اللہ عمران خان کیلئے گزشتہ کئی سالوں سے خطرہ بننے ہوئے ہیں۔رانا ثناء اللہ نوازشریف کا وہ شیر ہے جو نہ ڈرنے والا اور نہ جھکنے والا ہے۔جان اللہ کو دینے کا دعوی کرنے والے شہریارآفریدی اب اے این ایف پر ملبہ ڈال رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہارانا ثناء اللہ کیخلاف ابھی بھی ثبوتوں کا دعوی کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔چھ ماہ تک رانا ثناء اللہ کیخلاف ایک بھی ثبوت عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔ایک جج ارشد ملک کی ویڈیو جاری ہونے کے بعد ان کو کام سے روک دیا گیا۔چیئر مین نیب کی مبینہ ویڈیو پر حکومت نے چیئر مین نیب کو کام کرنے سے نہیں روکا۔حکومت اور نیب کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہو چکا ہے۔ہوائوں کا رخ بدلنے کا بیان دینے والے چیئر مین نیب ایک ہفتے بعد ہی اپنے بیان سے مکر گئے۔ چیئرمین نیب عمران خان کے اشاروں پر سیاسی مخالفین پر جھوٹے کیسز بنارہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…