منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

میں اللہ اور قوم سے معافی چاہتا ہوں ، حریم شاہ کے والد کادکھ بھرا ویڈیو پیغام منظر عام پر آگیا

datetime 2  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کے والد کے نام سے منسوب ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، جس میں وہ اپنے تمام عزیز اقارب سے معافی مانگتے ہیں۔اس ویڈیو پیغام میں حریم شاہ کے والد کاکہنا ہے کہ میرا نام ضرار حسین شاہ ہے۔

ان کا کا کہنا ہے کہ میرے پاس الفاظ نہیں ہے اپنا درد بیان کرنے کے لیے۔جن بھی لوگوں کو اور میرے رشتے داروں کو تکلیف پہنچی ہے،مجھے اس سے شدید صدمہ ہے اور میرے پا س معذرت کرنے کے لیے الفاظ بھی نہیں ،بحیثیت مسلمان ہمارا عقیدہ ہے کہ اللہ جسے چاہے عزت دیتا ہے او جسے چاہے ذلت دیتا ہے،انہوں نے کہا کہ زندگی خود بھی گناہوں کی سزا دیتی ہے،میں نے اپنی زندگی میں کسی کا دل نہیں دکھایا،بس ایک بار مجھ سے میرے والد صاحب ناراض ہو گئے تھے لیکن میں نے ان کو راضی کر لیا تھا لیکن اب لگتا ہے کہ مجھے ان کی بدعا لگ گئی ہے۔میں نے بہت اذیتیں بھی اٹھائیں،مجھے اپنی ذات کی کوئی پرواہ نہیں۔لیکن ہمارے بزرگوں اور علاقے کے لوگوں کو جو تکلیف پہنچی اس پر میں بہت رنجیدہ ہوں میں کوشش کروں گا کہ ان کے دلوں کو نرم کر سکوں۔ضرار شاہ نے مزید کہا کہ ہمارے ملکی وقار کو جو نقصان پہنچایا جا رہا ہے اس پر میں بہت فکر مند ہوں۔ضرار شاہ کا کہنا ہے کہ شاید میرے کسی ایک گناہ کی وجہ سے میری پوری قوم کو شرمندہ ہونا پڑا جس وجہ سے میں اللہ سے معافی مانگتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی بیٹی کو مکمل اسلامی تعلیم دلوائی اس نے بہت اچھے نمبر بھی لیے،ایک باپ جو بھی کر سکتا ہے میں نے کیا۔لیکن اس کا صلہ مجھے بہت برے طریقے سے دیا گیا۔ضرار حسین نے لوگوں سے دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دعا کریں حریم شاہ دوبارہ سے فضہ شاہ بن جائے۔ان کی وجہ سے جن کی عزت خراب ہوئی ان سے بھی معذرت خواہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ میرے بچے راتوں کو سو نہیں سکتے،لیکن انسان ہیں سب کچھ برداشت کر رہے ہیں،آپ لوگ دعا کریں کہ اللہ ہمارے خاندان کی عزت رکھ لے ۔

 

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…