کراچی(این این آئی)بلاول بھٹو کی ایم کیو ایم کو وفاقی حکومت گرانے میں ساتھ دینے کی پیشکش کے معاملے پر ایم کیوایم پاکستان کی قیادت 2 حصوں میں تقسیم ہوگئی ہے جبکہ حکومت نے ایم کیو ایم سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوکی
ایم کیو ایم کوحکومت گرانے میں ساتھ دینے کی پیشکش کے معاملے میں ایم کیوایم پاکستان کی قیادت 2 حصوں میں تقسیم ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایک گروپ نے بلاول بھٹو کی پیشکش پرسنجیدگی سے غور کرنے کا مطالبہ کیا جبکہ دوسرے گروپ نے وفاقی حکومت کا حصہ بنے رہنے پر اتفاق کیا ہے۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق حکومتی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم قیادت سے ملاقات کا فیصلہ ہے۔ حکومتی وفد وزیراعظم کی ہدایت پررواں ہفتے ایم کیوایم قیادت سے ملاقات کریگا۔حکومتی وفد جہانگیرترین کی قیادت میں ملاقات کرے گا جس میں ایم کیوایم کے تحفظات، مطالبات اور سندھ کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بات ہوگی۔ملاقات میں اتحادیوں کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ اورتحریری معاہدے پر غورہوگا جبکہ ایم کیو ایم کے فنڈزکے اجراء، بلدیاتی اختیارات کی واپسی، گمشدہ واسیرکارکنان اورپارٹی آفس کھولنے کے معاملے پرتحفظات کودورکیا جائے گا۔