جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

’’ بھارت ہندوتوا نظریات سے کروڑوں عوام کی شناخت مٹانے کا خواہاں‘‘ وزیراعظم عمران خان نےعالمی دنیا کو آگاہ کرتے ہوئے دوٹوک پیغام جاری کر دیا

datetime 30  دسمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد( آن لائن )وزیر اعظم عمران خان نے عالمی برادری سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کے ایجنڈے کے تدارک کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ہندوتوا نظریات سے کروڑوں عوام کی شناخت مٹانے کا خواہاں ہے لیکن ان کا یہ خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکے گا۔وزیرِ اعظم سے معروف کشمیری کارکن ٹونی ایشا نے ملاقات کی جس میں مقبوضہ کشمیر میں

بھارتی حکومت کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر کیے جانے والے ظلم و ستم، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور مسئلہ کشمیر خصوصا موجودہ حالات کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی کوششوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔عمران خان نے کہا کہ عالمی برادری کو مودی سرکار کے ایجنڈے اور خطے کے امن پر اس کے مہلک اثرات کا ادراک کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس اور ہندوتوا نظریات پر مبنی ایجنڈا ناصرف کشمیریوں بلکہ بھارت میں بسنے والے کروڑوں عوام کی شناخت مٹانے کا خواہاں ہے اور یہ خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان معصوم کشمیریوں کے حقوق اور کشمیر کا مقدمہ ہر فورم پر اٹھانے اور ان کی آواز بننے کے لیے پرعزم ہے اور پاکستانی عوام اور حکومت اپنے کشمیری بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔اس موقع پر ٹونی ایشائے نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے اقوام متحدہ سمیت ہر فورم پر کشمیر کا مسئلہ اٹھانے سے جہاں یہ مسئلہ عالمی سطح پر اجاگر ہوا ہے وہیں مودی سرکار کے آر ایس ایس فلسفے پر مبنی ایجنڈے اور بھارت کی نام نہاد جمہوریت کا پردہ بھی فاش ہوا ہے۔ٹونی ایشا نے مقبوضہ کمشیر کے عوام کا مسئلہ عالمی سطح پر اجاگر کرنے اور بھارتی جبر و ستم اور خطے پر اس کے مہلک اثرات کی طرف دنیا کی توجہ مبذول کرانے کے لیے وزیرِ اعظم عمران خان کی مسلسل کوششوں کا تہہ دل شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ بھارت نے رواں سال 5اگست کو اپنے آئین کے آرٹیکل 370 کا خاتمہ کر کے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی درجے کا خاتمہ کردیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…