اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

پاکستان سیاحت میں نمبر ایک ملک بن گیا،کاروبار میں آسانی میں بڑی ترقی، خوشخبری سنا دی گئی

datetime 29  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر مراد سعید نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان سیاحت کے حوالے سے نمبرون ملک بن گیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہزاد اکبر کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب میں مراد سعید نے کہاکہ احسن اقبال کے بھائی کو تمام قواعد نظر انداز کرکے ٹاسک فورس کا چیئرمین بنایا گیا،پھر 9 ٹھیکے دے کر انہیں نوازا گیا۔انہوں نے کہاکہ ایک پروجیکٹ میں ملک کو 50 ارب سے زائد کا نقصان پہنچایا گیا۔ انہوکں نے کہاکہ عمران خان نے ملکی معیشت کو ایک سال میں آئی سی یو

سے نکالا ہے۔وفاقی وزیر نے مزید کہاکہ ملک میں احتساب کا شعور عمران خان نے دیا،کرپشن کے خاتمے کے لیے حکومتی اقدامات سامنے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم نئی بات نہیں کریں گے،2023ء تک یادلاتے رہیں گے کہ آپ کس قسم کا پاکستان چھوڑ کرگئے تھے۔مراد سعید نے کہاکہ پاکستان سیاحت کے حوالے سے نمبرون ملک بن گیا ہے،کاروبار میں آسانی میں 28درجے ترقی کی۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کی قیادت میں مشکل وقت سے نکل آئے ہیں 11 اعشاریہ 9 ارب کی ریکوری ہوچکی ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…