بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

بھارت کی افواج نے اپنے ناپاک قدم اگر پاک سرزمین پر رکھے تواس کا شمشان گھاٹ بنا دیں گے، جنرل قمر جاوید باجوہ کی حکمت عملی سے بھارت حواس باختہ ہو گیا

datetime 29  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفرآباد(این این آئی)آزادجموں وکشمیر حکومت کے وزیر ٹرانسپورٹ،وائلڈ لائف فشریز ناصر حسین ڈار نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر دنیا کی سب سے بڑی مقتل گاہ بن چکی ہے،بھارت عالمی قوانی کو پاؤں تلے روند کر ایٹمی جنگ چھیڑنے کے حالات پیدا کررہا ہے۔جس سے دنیا بھر کا امن ریزہ ریزہ ہوجائے گا۔

اگر بھارت نے حملے کی احمقانہ حرکت کی تو پاک سرزمین کو بھارت کی افواج کے ناپاک قدموں کی پیش قدمی پر شمشان گھاٹ بنانے کا قوم اپنی بہادر افواج سے ملکر مصمم ارادہ کرچکی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں کرفیو کے نافذ،لاک ڈاؤن کے 148ایام اور نہتے کشمیریوں کے بیہمانہ قتل پر اپنے شدید رد عمل میں کیا۔انہوں نے کہا کہ حریت کانفرنس کے راہنماؤں کی بلاجواز نظر بندی،ہزاروں آزادی پسندوں کی گرفتاریاں بھارت کے سیکولرازم اور جمہوری دعوؤں پر کلنک کا ٹیکہ ہیں۔ناصر حسین ڈار نے کہا کہ بھارت درجنوں علیحدگی کی تحریکوں کو طاقت کے ذریعے کچلنے میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا،جبکہ تحریک آزادی کشمیر علیحدگی نہیں حق خود ارادیت کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ تحریک ہے یہ نہ زمینی جھگڑا ہے اور نہ مذہبی تنازعہ یہ ایک مکمل جمہوری مسئلہ ہے جسے بھارت نے خود اقدام متحدہ کے فورم پر جاکر اسے پیش کیا اور پنڈت جواہر لال نہرو نے بھی آزادی کے وعدے کیے۔وزیر حکومت نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں قومی وقار،ریاستی تشخص کی محافظ اور شہیدوں کے خون کی امین ہے۔جنرل قمر جاوید باجوہ کی حکمت عملی نے بھارت کے حواس باختہ کردیئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…