لاہور(این این آئی)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے اپنے منشور سے تعلیم اور صحت کو نکال دیا ہے،بزدار صاحب آپ نے پندرہ میں ہائیرایجوکیشن کے پانچ سیکرٹری تبدیل کردیے ہیں،
پنجاب کی 20یونیورسٹیوں میں مستقل رجسٹرار اور خزانچی کے عہدے خالی ہیں،جی سی پنجاب یونیورسٹی اور لاہور ویمن وینویرسٹی میں عرصہ دراز سے عارضی اور قائم مقام تعیناتیوں سے کام چلایا جارہا ہے،انتظامی عہدوں پر سنڈیکٹ اور گورنر کے منظوری کے بغیر ایڈیشنل اور نگران چارج پر تعیناتیاں کی جارہی ہیں۔مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا وزیراعلیٰ پنجاب کے بیان پر ردعمل میں کہایونیورسٹیوں میں من پسند افراد کو پرکشش عہدوں پر تعینات کرکے بڑی مراعات دی جارہی ہیں۔پنجاب کے 8تعلیمی بورڈ کے مستقل چیئر مین تعینات نہیں ہو سکے۔پنجاب کے 270کالجز میں مستقل پرنسپلز نہیں جبکہ اعلیٰ تعلیمی اداروں میں 7500اسامیاں خالی پڑی ہیں۔پندرہ ماہ میں سب سے زیادہ جامعات میں لڑائی جھگڑے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔بزدار حکومت نے یونیورسٹیوں میں بھی لسانی اور نسلی بنیادوں پر تفریق ڈال دی ہیں۔تحریک انصاف نے اپنے منشور سے تعلیم اور صحت کو نکال دیا ہے۔