منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

کیا ڈاکو اب ایسے بھی گھروں کو لوٹتے ہیں؟ ایک پلیٹ بریانی دینے کے بہانے چوروں نے ایسا کیا کیا کہ ان کا بنا بنایا منصوبہ ناکام ہو گیا؟

datetime 28  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کراچی کے علاقے ٹیپو سلطان میں بریانی دینے کے بہانے گھر لوٹنے کی کوشش چالاک اہلِ خانہ نے ناکام بنادی، جوابی منصوبہ بندی پر چار ملزمان پلیٹیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔کراچی کے ضلع شرقی کے ٹیپو سلطان تھانے کی حدود کراچی ایڈمنسٹریشن سوسائٹی کے بلاک 3 میں ایک گھر میں خیرات کی بریانی دینے کے بہانے ایک ملزم پہنچا۔گھر کی اطلاعی گھنٹی بجائی تو اہلِ خانہ میں سے ایک مرد نے باہر آکر وجہ پوچھی تو آنے والے نے اشارے سے پڑوس کے گھر سے بریانی دینے کا کہا۔

گھر والے نے بریانی لی اور پلیٹیں خالی کرنے کے لیے گھر کے اندر جاتے وقت کمال ہوشیاری سے مرکزی دروازہ لاک کردیا۔بریانی گھر کے برتن میں ڈال کر وہ شخص خالی پلیٹیں واپس کرنے کے لیے جونہی دروازے پر پہنچا تو باہر بریانی لانے والے شخص کے ہمراہ مزید تین مشکوک افراد کو دیکھ کر شہری کی چھٹی حس جاگ گئی۔ان کے ڈکیت ہونے کا شبہ ہوتے ہی اس نے دروازہ کھولتے ہی دوبارہ بند کرکے لاک کردیا اور شور مچا دیا۔ اس دوران چاروں ملزمان موٹرسائیکل پر فرار ہوگئے۔ اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کافی وائرل ہو رہی ہے۔ٹیپو سلطان تھانے کے ایس ایچ او انسپکٹر شعیب الرحمان کے مطابق انہیں اس سوسائٹی کے کسی شخص نے فوٹیج بھیجی ہے تاہم قانونی کارروائی کے لیے کوئی تھانے نہیں آیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس واقعے کی تفتیش کی گئی ہے مگر قابل دست اندازی پولیس نے معاملہ فوری طور پر سامنے نہ آنے کی وجہ سے کوئی مقدمہ درج نہیں کیا۔شعیب الرحمان کے مطابق انہوں نے کافی انتظار کیا مگر سی سی ٹی وی بھیجنے کے باوجود مقدمہ درج کرانے کے لیے کوئی شخص سامنے نہیں آیا۔ ایس ایچ او کے مطابق ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتوں کے لیے نت نئے طریقے سامنے آرہے ہیں۔ گھروں کے دروزاے کھلوانے کے لیے ڈاکو نت نئے طریقے اختیار کرتے ہیں۔عام طور پر خیرات کی کوئی چیز دینے کے دوران برتن خالی کرنے کے دوران لوگ مروت کے طور پر گھر کا دروازہ کھلا چھوڑ دیتے ہیں اسی مقصد کے لیے کراچی ایڈمنسٹریشن سوسائٹی میں ملزمان نے بریانی دی تاکہ خالی پلیٹیں آنے تک کھلے دروازہ میں گھر میں گھس جاتے مگر گھر والوں کی ہوشیاری سے واردات ناکام ہوئی۔ ڈاکوں کی بریانی بھی ہاتھ سے گئی، پلیٹیں بھی چھوڑ کر بھاگے اور واردات کرنے میں بھی ناکام ہوئے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…