جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب میں لاکھوں پاکستانیوں پر ملازمتوں کے دروازے بند، سعودی عرب نے بڑی پابندی عائد کر دی

datetime 28  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) سعودی مملکت میں سعودائزیشن کا عمل بہت تیزی سے جاری ہے جس کے باعث درجنوں شعبوں سے غیر مْلکی تارکین کو نکال کر اْن کی جگہ مقامی مرد اور خواتین کو نوکریاں دی جا رہی ہیں۔ سعودیہ میں غیر مْلکی تارکین میں پاکستانی سرفہرست ہیں جس کی وجہ سے سعودائزیشن کا سب سے زیادہ منفی اثر اْنہی پر پڑا ہے اور لاکھوں پاکستانی پہلے ہی ملازمتوں سے فارغ کیے جانے کے باعث وطن واپس جا چکے ہیں۔

تاہم اب وزارت محنت نے ایک اور ایسی بْری خبر سْنا دی ہے جس کے باعث مزید کئی لاکھ پاکستانیوں کے چہرے مْرجھا اْٹھے ہیں اور انہیں مستقبل کے معاشی خطرات نے گھیر لیا ہے۔ وزارت محنت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ہوٹل اور فرنشڈ اپارٹمنٹس میں بھی اب غیر مْلکیوں کو نوکریاں نہیں دی جائیں گی، جبکہ پہلے سے موجود غیر مْلکیوں کو بھی ملازمت سے فارغ کر دیا جا رہا ہے۔ان تارکین ملازمین کی جگہ مقامی افراد بھرتی کیے جائیں گے۔ ان دونوں پیشوں میں سو فیصد سعودائزیشن کے تحت اسپیشلسٹ اور کلیدی اسامیوں پر سعودیوں کو تعینات کیا جائے گا۔ آئندہ سے ان شعبوں کے لیے ویزوں کا اجراء بھی بند کر دیا جائے گا۔ اس پالیسی پر گزشتہ روز سے ہی عمل درآمد شروع ہو چکا ہے اور مرحلہ وار غیر مْلکیوں کو فارغ کرنے کے بعد خالی ہونے والی اسامیوں پر پْوری طرح سعودی ہی تعینات ہو جائیں گے۔جو تھوڑی بہت اْمید بچی ہے تو وہ ان پاکستانی اور غیر مْلکیوں کے لیے ہے جو ہوٹلوں میں سامان اْٹھانے، کار پارکنگ کرانے والے ڈرائیورز یا گیٹ کیپر ہیں۔ ان غیر مْلکی ملازمین کی نوکریوں کو بالکل نہیں چھیڑا جا رہا۔ وزارت محنت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ان دونوں پیشوں سے جو تارکین ملازمین فارغ کیے جا رہے ہیں، وہ نقل کفالہ کروا کر دوسرے پیشے اختیار نہیں کر سکیں گے۔اس طرح اْن کے پاس وطن واپسی کے سوا کوئی اور راستہ نہیں چھوڑا گیا۔ جو لوگ اس ضابطے کی خلاف ورزی کریں گے اْنہیں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

وزارت محنت کے مطابق ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز میں مارکیٹنگ، سیلز، ریزرویشن، پرچیزنگ سیکشن، استقبالیہ دفاتر کے تمام کارکن سعودی ہوں گے۔سعودی خواتین و حضرات کے لیے جو مزید پیشے مختص کیے گئے ہیں ان میں روم سروس، ریستوران کے ویٹرز، سامان وصولی کا محرر، گودام سیکریٹری، عام سیکریٹری، ایگزیکٹیو سیکریٹری شامل ہیں۔پہلے مرحلے میں غیر کلیدی عہدوں کی سعودائزیشن ہوگی۔ جس میں اعلیٰ درجے کی اسامیوں کو چھوڑ کر تمام اسامیوں پر سعودی خواتین کا تقرر کیا جائے گا۔دوسرے مرحلے میں نگراں اسامیوں پر سعودی تعینات کیے جائیں گے۔ معاون مینجرز بھی سعودی ہی رکھے جائیں گے۔ تیسرے اور آخری مرحلے میں کلیدی عہدوں پر سعودی تعینات کیے جائیں گے۔ غیر ملکیوں کو کلیدی عہدوں سے خارج کردیا جائے گا۔ دفتری کارروائی کرنے والا، دفتری معاون اور دفتری رابطہ کار بھی سعودی ہی ہوں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…