لاہور( این این آئی )مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کوالالمپور کانفرنس میں پاکستان کی عدم شرکت تمام حکومتی یو ٹرنز کی ماں تھی،امریکی صدر کی معاون برائے پاکستان و وسطی ایشیا ایلس ویلز پاکستان کے زمینی حقائق سے لاعلم ہیں اور ان کے تمام تحفظات کو مسترد کرتا ہوں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوالالمپور میں وزیراعظم عمران خان کا فقید المثال استقبال ہونا تھالیکن ہم نے کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی اقوام متحدہ میں کی جانے والی تقریر پر صرف ترکی ،ایران اور ملائیشیا نے ساتھ دیا تھا۔ انہوںنے کہا کہ امریکی صدر کی معاون برائے پاکستان و وسطی ایشیا ایلس ویلز پاکستان کے زمینی حقائق سے لاعلم ہیں،ایس ویلز کے تمام تحفظات کو مسترد کرتا ہوں۔مشاہد حسین سید نے کہا کہ چین نے مشکل ترین وقت میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی،چینی سرمایہ کاری سے 20 ہزار نوکریاں پیدا ہوئیں۔