ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیراعلیٰ عثمان بزدار ماڈل تھانے میں ٹوکن لے کر باری کا انتظار کرتے رہے، نمبر آنے پر آفیسر کے پاس گئے اور نئے سسٹم کا مشاہدہ کیا، اہم پیغام بھی دیدیا

datetime 27  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے خانیوال کا دورہ کیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے ضلع خانیوال کے پہلے ماڈل پولیس سٹیشن تھانہ کہنہ او رڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا معائنہ کیا-وزیر اعلی نے سرکٹ ہاؤس خانیوال میں ترقیاتی منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس کی صدارت کی اور انتظامیہ اور پولیس کو ضروری ہدایات جاری کیں –

وزیر اعلی نے سرکٹ ہاؤس میں تحریک انصاف خانیوال کے عہدیداران سے بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو تھانہ کہنہ پہنچنے پر پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی -وزیراعلیٰ نے ماڈل پولیس سٹیشن کے فرنٹ ڈیسک کا معائنہ کیا -وزیراعلیٰ نے ٹوکن لے کر باری کا انتظار کیا اور باری آنے پر وکٹم سپورٹ آفیسر کے پاس گئے اور نئے سسٹم کا خود مشاہدہ کیا-وزیراعلیٰ نے نو تعمیر شدہ حوالات کا بھی جائزہ لیا- وزیراعلیٰ نے ماڈل تھانے کے آپریشن روم کا جائزہ لیا-آپریشن روم سے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تھانے کے مختلف شعبوں کی نگرانی کی جاتی ہے-وزیراعلیٰ نے آپریشن روم سے فیلڈ میں موجود انویسٹی گیشن افسر سے بھی براہ راست گفتگو کر کے ایک کیس پر ہونے والی پیشرفت سے آگاہی حاصل کی-وزیراعلیٰ نے پکار 15سے منسلک کرائم میپنگ سسٹم کا بھی مشاہدہ کیا-تھانہ کہنہ کے ماڈل پولیس سٹیشن میں پہلی مرتبہ خاتون زینب ملک کو ایس ایچ او تعینات کیا گیاہے-ماڈل پولیس سٹیشن میں سائل ٹوکن کے ذریعے متعلقہ کاؤنٹر پر جا کر اپنی درخواست پر پیشرفت کاجائزہ لے سکتا ہے-ماڈل پولیس سٹیشن میں سائل کو چائے بھی پیش کی جاتی ہے اوراس حوالے سے”ٹی بار“بھی بنائی گئی ہے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ماڈل پولیس سٹیشن میں سائلین کی سہولت کیلئے انتظامات پر اطمینان کااظہار کیا اور تھانے میں ٹی بارکے قیام کو سراہا-ماڈل پولیس سٹیشن میں پولیس ملازمین کی تفریح کے لئے علیحدہ سہولت بھی فراہم کی گئی ہے-

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تھانہ کلچر میں تبدیلی کاآغاز خانیوال میں پہلے ماڈل پولیس سٹیشن کے ذریعے کر دیا گیاہے -ماڈل پولیس سٹیشن کا دائرہ کار بتدریج پورے صوبے تک بڑھائیں گے-تھانہ کلچر بدل رہاہے عوام کو تبدیلی جلد نظر آئے گی-پولیس کو حقیقی معنوں میں عوام دوست بنائیں گے-تھانہ کہنہ کو روایتی تھانہ کلچر سے تبدیل کر کے عوامی امنگوں اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا گیا ہے-

صوبائی وزیرسیدحسین جہانیاں گردیزی،کمشنر ملتان ڈویژن،آر پی او ملتان، ڈی سی خانیوال اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے -وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خانیوال میں ایمرجنسی او رمختلف وارڈز کا معائنہ کیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سی ٹی سکین روم اور فزیوتھراپی روم کا بھی دورہ کیا- وزیراعلیٰ عثمان بزدارمختلف وارڈز میں گئے او رمریضوں کی عیادت کی-وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں کا جائزہ لیا-

وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے مریضوں اوران کے تیمار داروں سے بھی ملاقات کی اور طبی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا- وزیراعلیٰ نے ہسپتال میں مزید ڈائیلسسز مشینیں فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ گردے کے مریضوں کے علاج معالجے کے لئے مزید سہولتیں او رمشینری ترجیحی بنیادوں پر فراہم کریں گے اورہسپتال کا ٹراما سنٹر جنوری میں ہر صورت فعال کیا جائے گا-وزیراعلیٰ نے خانیوال کے صحافیوں کے لئے بھی صحت انصاف کارڈ کے اجراء کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ صحافیوں کے علاج معالجے کے لئے ہر ممکن تعاون کرتے رہیں گے-

انہوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کو مثالی بنائیں گے-میں نے ہسپتالوں کو بہتر بنانے کا تہیہ کیا ہواہے-ہسپتالوں میں مریضوں کو معیاری علاج معالجہ فراہم کریں گے -حکومت نے اربوں روپے کے وسائل مفت ادویات کے لئے فراہم کئے ہیں -مریضوں کو معیاری طبی سہولتوں کاحق واپس کریں گے -میں خود ہسپتالوں کے دورے کر کے صورتحال کا ذاتی طو ر پر جائزہ لے رہاہوں -یہ آپ کی حکومت او رآپ کا وزیراعلیٰ ہے،جو کچھ بن پڑا وہ کر کے دکھاؤں گا -سیکرٹری پرائمری وسیکنڈری ہیلتھ نے وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی-وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سرکٹ ہاؤس خانیوال کے لان میں شجرکاری مہم کے تحت پودا لگایا-

وزیر اعلی عثمان بزدار کی زیر صدارت سرکٹ ہاؤس میں ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لینے کے سلسلے میں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا- اجلاس میں امن عامہ کی صورتحال کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا-وزیر اعلی عثمان بزدار نے ضلع خانیوال کی تمام سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ خانیوال کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کیلئے ترجیحی بنیادوں پر وسائل دیں گے -وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ خانیوال میں زرعی یونیورسٹی کا سب کیمپس بنایا جائے گا اور تلمبہ میں ریسکیو1122 کا سنٹر بنایا جائے گاجبکہ پل 14 سے 132/10R تک سڑک بنائی جائے گی-وزیر اعلی عثمان بزدار نے میاں چنوں میں انڈر پاس کی تعمیر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ

گرلز کالج جہانیاں کی طالبات کیلئے نئی بس فراہم کی جائے گی- انہوں نے کہا کہ خانیوال کے ساتھ کبیر والا اور میاں چنوں کے ہسپتالوں میں بھی نئی ڈائیلسز مشینیں دی جائیں گی جبکہ سکولوں کی خستہ حال عمارتوں کی تعمیر و مرمت کیلئے فنڈز فراہم کریں گے اورضلع خانیوال کے بنیادی مراکز صحت میں ضروری سہولتیں مہیا کی جائیں گی- تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہانیاں میں ایم آر آئی اور سی ٹی سکین مشین فراہم کریں گے – وزیر اعلی عثمان بزدار نے دیہی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے پروگرام کے تحت تمام سڑکوں کی تعمیر جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی-انہوں نے کہا کہ خانیوال میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے موثر مہم تسلسل کے ساتھ جاری رکھی جائے-صوبائی وزیر سید حسین جہانیاں گردیزی، اراکین اسمبلی سید خاور علی شاہ، سید عباس علی شاہ،شاہدہ ملکہ حیات، کمشنر ملتان ڈویژن،

آرپی او ملتان، ڈپٹی کمشنر خانیوال، ڈی پی او خانیوال اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی-وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے سرکٹ ہاؤس خانیوال میں تحریک انصاف کے عہدیداران نے بھی ملاقات کی-وزیر اعلی عثمان بزدار نے پارٹی عہدیداروں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے عہدیدار اور کارکن ہمارا سرمایہ ہیں -عہدیداروں اور کارکنوں کے جائز کاموں میں رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی- آپ میرے دست و بازو ہیں، آپ کی عزت میری عزت ہے -انہوں نے کہا کہ عہدیداروں اور کارکنوں کو پورا احترام دیا جائے گا- خانیوال میرا دوسرا گھر ہے، بار بار آؤں گا-وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ جہانیاں اور کبیر والا میں بھی جا کر خود صورتحال کا جائزہ لوں گا-کارکنوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری رہے گا-انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بہترین آمد و رفت کیلئے خانیوال سے کبیر والا تک بسیں چلائی جائیں گی- ملاقات کرنے والوں میں غلام جعفر سرگانہ، رضا حیات ہراج، مہر عمران، سید مصدق شاہ، خالد جاوید، رانا محمد سلیم، چوہدری محمد ارشد، رانا سرفراز، جمشید شوکت اور دیگر شامل تھے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…