پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

ساحل سمندر پرنئے سال کا جشن منانے کی اجازت دے دی گئی، اس کے ساتھ ساتھ بڑی پابندی بھی لگا دی گئی

datetime 26  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)ساحل سمندر پر جانے والوں کو نہیں روکا جائے گا۔ متوقع رش کے پیش نظر ٹریفک کے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے شہریوں کے تحفظ کے لئے پولیس تعینات کی جائے گی۔جمعرات کو کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی زیر صدار ت ان کے دفتر میں نئے سال کے جشن پر ساحل سمند ر پر آنے والے متوقع رش کے پیش نظر انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس مین ڈپٹی کمشنر جنوبی سید صلاح الدین احمد، ڈی آئی جی جنوبی، شرجیل کھرل اسسٹنٹ کمشنر جنرل اعجاز حسین رند ودیگر اضلاع کے انتظامیہ اور پولیس اور بلدیاتی اداروں کے افسران، کے الیکٹرک کے نمائندے اور دیگر نے شر کت کی۔ڈی سی جنوبی اور ڈی آئی جی جنوبی نے اجلاس کو انتظاما ت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ فیصلہ کیا گیا کہ اسلحہ کی نمائش ڈبل سواری،ون وھلینگ اور ہوائی فائرنگ پر پابندی ہوگی۔ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی اس سلسلہ میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ فیصلہ کیا گیا کہ۔ نوٹیفکینش کے اجرا کے لئے ہوم ڈپارٹمنٹ سے رجوع کیا جائے گا کمشنر کراچی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ نئے سال کی خوشیوں کو بھرپور طو پر منائین تاہم اس موقع پر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اورر مہذب انداز مین جشن منائین اجلاس نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اسپتالوں اور فائر برگیڈ کو الرٹ کر نے کا فیصلہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر صلاح الدین نے اجلاس کو بتا یا کہ انھو ں نے اس سلسلہ میں متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیو ائر پر کے الیکٹر ک لوڈ شیڈنگ سے گریز کر ے گی۔ بلدیاتی اداروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ بلدیاتی ادارے اسٹریٹ لائٹس روشن رکھنے کے خصوصی اقدامات کریں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…