اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ن لیگی رہنما اور سابق صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ کے ساتھی کو پھانسی پر لٹکانے کا حکم، رہنما ن لیگ کے مبینہ ساتھی نوید کمانڈو کی دہشتگردی مقدمے میں سزائے موت کے خلاف اپیل خارج کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے مبینہ ساتھی نوید کمانڈو کو دہشت گردی کے ایک مقدمے میں مجرم ثابت ہونے پر پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی۔ بعد ازاں نوید کمانڈو نے پھانسی کی سزا کے فیصلے
کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔اس درخواست میں نوید کمانڈو کی پھانسی کی سزا جبکہ اس کے ساتھیوں انجم نیاز اور طاہر کی عمر قید کے فیصلے کو ختم کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔تاہم بعد عدالت نے تینوں مجرمان کی اپیل مسترد کرتے ہوئے نوید کمانڈو کی سزا کی موت برقرار رکھی ہے۔ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے سزائے موت کیخلاف نوید کمانڈو اس کے ساتھیوں انجم نیاز اور طاہر کی عمر قید کیخلاف اپیلیں خارج کر دی ہیں۔