اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )معروف تجزیہ کار عامر متین کا کہنا ہے کہ رانا ثنا ءاللہ سے برآمد ہونیوالی 15کلوہیروئن ان کی نہیں تو پھر کس کی ہے ؟ ۔ تفصیلات کے مطابق عامر متین نے کہا ہے کہ اگربرآمد ہونیوالی 15کلو ہیروئن رانا ثناء اللہ کی نہیں ہے تو پھر یہ مدعی کے گلے پڑ جاتی ہے ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر یہ سابق صوبائی وزیر قانون کی نہیں ہے تو اس کی
ذمہ دار اے این ایف ہو گی ۔ جبکہ سینئر سیاستدان شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ اینٹی نارکوٹکس فورس نے جو ہیروئن برآمد کی ہے وہ ثابت نہ ہونے پر اے این ایف قونین کے مطابق منشیات مدعی پر پڑتی ہے ۔ واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کی ضمانت منظور کر لی ہےاور10,10 لاکھ روپے کے دو مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا تھا ۔