جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

ثبوت ہے نہ ویڈیو، شہریارآفریدی باتیں نہ کریں قوم سے معافی مانگیں، یوٹرن ماسٹر کے یوٹرن چیلے جھوٹ پر جھوٹ بولنے کے بجائے فوری یہ کام کریں، طلال چوہدری کا مطالبہ

datetime 25  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما طلال چوہدری نے کہاہے کہ ویڈیو نہیں فوٹیج کی بات کی تھی کا بیان دے کر شہریار آفریدی یوٹرن نیازی بن گئے ہیں،قوم سے معافی مانگیں، ثبوت ہے نہ ویڈیو، شہریارآفریدی باتیں نہ کریں،

استعفیٰ دیں۔ وفاقی وزیرمملکت شہریارآفریدی کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ یوٹرن ماسٹر کے یوٹرن چیلے جھوٹ پر جھوٹ بولنے کے بجائے استعفی دیں،  قوم نے دیکھ لیا کہ ایک جھوٹ کی بنیاد پر رانا ثنااللہ کو ناحق اور بے گناہ 7 ماہ قید رکھا گیا۔ لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ شہریارآفریدی باتیں نہ کریں اپنے جھوٹ پر استعفی دیں، انکی آنکھوں میں آج اپنے جھوٹ پر ندامت، شرم اور پشیمانی نظرنہیں آئی بلکہ بدستور ڈھٹائی نظرآئی، قوم منتظر تھی کہ شہریار آفریدی آج قوم کے سامنے ویڈیو پیش کرتے۔طلال چودھری کا کہنا تھا کہ شہریار آفریدی پریس کانفرنس میں بوکھلاہٹ اور خوف کا شکار ہوئے، بہتر ہوتا کہ آج وہ اللہ تعالی سے اپنے جھوٹ پر توبہ کرتے قوم سے معافی مانگتے، دوسروں پر الزام لگانا بہت آسان ہے لیکن اس کا ثبوت دینا بہت مشکل منطقی انجام کی باتیں کرکے آج بھی دھمکیاں دیں۔ان کا کہنا تھا کہ نعروں، دوسروں پر الزام اور پریس ٹاک پر سزا نہیں ہوتی، ثبوت اور شواہد دینا ہوتے ہیں 7 ماہ تک راناثنا اللہ کو بے گناہ جیل میں رکھا، اس پر اللہ تعالی سے توبہ کریں، قوم سے معافی مانگیں، ثبوت ہے نہ ویڈیو، شہریارآفریدی باتیں نہ کریں، استعفی دیں۔

موضوعات:



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…