جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

گرفتاری اور جیل میں ڈالنے کا ڈر بھی ختم ، ن لیگ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت توسیع معاملے پر حکومت کو کھری کھری سنادیں 

datetime 25  دسمبر‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی )مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عدالتی ضمانتوں کے باعث حکومتی نااہلی کا چہرہ مکمل طور پر سامنے آ گیا ہے اور حکومت نے گرفتاری اور جیل میں ڈالنے کا ڈر بھی ختم کر دیا،آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا مسئلہ حکومت کا نہیں ہے اور وہ اس کے ٹھیکیدار بننے کی بھی کوشش نہ کریں ،یہ معاملہ پارلیمنٹ نے طے کرنا ہے

اور وہی طے کریں گے، حکومت ہمارے مہذب اور قابل احترام ادارے کو غلط طریقے سے استعمال کر رہی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی انتقام جاری ہے جس کا ہمیں بخوبی علم ہے اس لیے ہم نے مریم نواز کے حوالے سے عدالت سے رجوع کیا اور حکومت کو درخواست نہیں دی تھی۔مریم نواز کا باہر جانا اس لیے ضروری ہے کہ مریم نواز کے والد بیمار ہیں اور ان کے چارآپریشن ہونا ہیں۔ مریم نواز کی والدہ کا بھی انہی حالات میں انتقال ہو گیا تھا اور مریم نواز جیل میں تھیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ مریم نواز نے وہ سزائیں بھی بھگتی ہیں جو ان پر واجب نہیں تھیں۔ مسلم لیگ (ن) کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کے دوران پانام کیس پر 2 ہزار سے زائد ٹاک شوز ہوئے تھے لیکن پیمرا کی جانب سے کسی ٹی وی چینل پر کوئی نوٹس نہیں گیا۔‎ مریم نواز کی کسی تقریر میں عمران خان جیسی تقریر کے الفاظ نہیں تھے اور نہ ہی کسی تقریر میں اشتعال انگیزی پھیلائی گئی لیکن اس وقت کا وزیر اعظم اپنی نااہلی کے خوف میں مبتلا ہے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے والد زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں اس لیے ان کی جانب سے کسی بھی طرح کا کوئی بیان نہیں آ رہا وہ اپنے والد کی طرف سے پریشانی میں مبتلا ہیں اور مریم نواز کے چاہنے والے ایک بیٹی کی کیفیت سے بخوبی واقف ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے

رہنمائوں کی رہائی سے حکومت کی نااہلی کا چہرہ سامنے آ رہا ہے اور ثبوت سامنے نہ آنے کی وجہ سے عدالت ضمانتیں دے رہی ہے۔ لیگی رہنمائوں کی گرفتاری کا مذاق گزشتہ 16 ماہ سے جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت سب کو جیل میں بھی ڈال دے اس کے باوجود وہ نااہل اور سلیکٹڈ ہی رہیں گے۔ مسلم لیگ (ن )نواز شریف کی جماعت ہے اس میں کوئی کرائے کے لوگ نہیں ہیں انہوں نے عوام کی

خدمت کی ہے اس لیے مسلم لیگ (ن) کسی دبا ئومیں آنے والی نہیں ہے۔ ہمیں ڈر صرف اللہ تعالی کا ہے اور ہم ان نالائقوں اور نااہلوں کی حقیقت عوام کے سامنے لاتے رہیں گے۔انہوںنے کہا کہ حکومت نے گرفتاری اور جیل میں ڈالنے کا ڈر بھی ختم کر دیا ہے۔ احتساب میں جو شفافیت تھی موجودہ حکومت نے وہ بھی ختم کر دی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے کارکنان بھی سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح نواز شریف اور

شہباز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا مسئلہ حکومت کا نہیں ہے اور وہ اس کے ٹھیکیدار بننے کی بھی کوشش نہ کریں ،یہ معاملہ پارلیمنٹ نے طے کرنا ہے اور وہی طے کریں گے، حکومت ہمارے مہذب اور قابل احترام ادارے کو غلط طریقے سے استعمال کر رہی ہے۔انہوںنے کہا کہ ہمیں حکومت کے رویے میں تبدیلی کی کوئی

امید نہیں ہے کیونکہ عوام کی خدمت ان کی ترجیحات میں نہیں ہے۔ ملک میں نئے انتخابات ہونے چاہئیںتاکہ عوام کی حقیقی جماعت اس ملک میں حکمرانی کر سکے۔انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کے فیصلے رہبر کمیٹی میں ہو رہے ہیں اور حزب اختلاف مکمل طور پر متحد ہیں جس کا خوف حکومت پر طاری ہے۔ عمران خان بڑے پر اعتماد طریقے سے جھوٹ بولتے اور یو ٹرن لیتے ہیں۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…