ایک فون کال سے دورہ ملائیشیا ملتوی کرنے والا وزیراعظم مضبوط نہیں ہو سکتا‘معاملے پر عمران خان کو بدستورشدید تنقید کا سامنا

25  دسمبر‬‮  2019

لاہور(این این آئی )مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کٹھ پتلی وزیراعظم چھ دن سے لاپتہ ہیں،ایک فون کال سے دورہ ملائیشیا ملتوی کرنے والا وزیراعظم مضبوط نہیں ہو سکتا،دنیا آگے جارہی ہے عمران نیازی ملک کو پیچھے لے کر جارہے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ نااہل حکمرانوں نے ملک کو عالمی طور پر تنہا کردیا ہے۔کشمیر سمیت کسی ایشو پر مسلم ممالک پاکستان کا ساتھ نہیں دے رہے۔ترکی ،ملائیشیا اور ایران نے مغرب کی مخالفت کے باوجود کشمیر پر پاکستان کا ساتھ دیا۔لیکن نالائق وزیراعظم نے ایک فون کال پر قابل بھروسہ تینوں دوست ممالک کو دوکھ دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا پاکستان کے حالات آج قابل رحم ہو چکے ہیں۔کوئی دوست ملک ہمارے ساتھ نہیں کھڑا۔حکومت کی خارجہ اور داخلہ پالیسی کی نظر نہیں آرہی۔حکومتی ترجمانوں کو صرف جھوٹ اور پروپیگنڈے کرنے کا ٹاسک ملتا ہے۔کسی حکومتی کے پاس کوئی تجربہ اور ویژن نہیں ہے۔پارلیمنٹ کو بے توقیر کردیا گیا ہے۔حکومتی کی سنجیدگی کا عالم یہ ہے کہ آرمی چیف کی توسیع کا نوٹیفکیشن بنانے میں تین دن لگ جاتے ہیں پھر بھی ایک ٹھی نوٹیفکیشن نہیں بنا سکے۔ڈکٹیٹر مشرف کی جس طرح اس غیر جمہوری حکومت نے کھل کر حمایت کی ہے اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان میں آج بھی مشرف کی باقیات ہی برسر اقتدار ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…