منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

شہباز شریف کی زیر صدارت وڈیو لنک پر پارٹی کا ہنگامی مشاورتی اجلاس حکومت کی جانب سے سیاسی انتقامی کارروائیوں پر حکمت عملی طے ، کل  ملک بھر میں کیا چیز کرنے کی ہدایات جاری کر دیں گئیں ؟تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 24  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا پارٹی صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی زیر صدارت وڈیو لنک پر پارٹی کا ہنگامی مشاورتی اجلاس ہوا۔پارٹی رہنماؤں خواجہ آصف، سردار ایاز صادق، چوہدری برجیس طاہر، انجینئر خرم دستگیر خان، مریم اورنگزیب، عطاء  اللہ تارڑ اور شزہ خواجہ  نیاجلاس میں شرکت کی۔شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو 25 دسمبر کو

ملک بھر میں قائداعظم محمد علی جناح اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی سالگرہ بھرپور انداز سے منانے کی ہدایت کردی۔شہباز شریف کی ملک بھر میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کو اپنے علاقوں میں قائداعظم اور محمد نواز شریف کی سالگرہ بھرپور جذبے سے منانے کے لیے تقاریب کا انعقاد کرنے کی ہدایت کردی۔شہباز شریف نے 30 دسمبر کو پارٹی کا یوم تاسیس ہر ضلع میں منانے کی ہدایت بھی کردی۔ پارٹی کی وفاقی، صوبائی اور ضلعی تنظیموں کو تنظیمی اور سیاسی سرگرمیاں بھرپور انداز سے جاری رکھنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ رانا ثناء￿  اللہ کی ضمانت منظور ہونے پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں۔ الزامات کا ثبوت پیش کرنے میں ناکامی اور عدلیہ کے فیصلے مسلم لیگ (ن) کی عوامی خدمت اور سچائی کا اعتراف ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی رہنما احسن اقبال کی گرفتاری افسوسناک ہے۔ سی پیک اور پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے احسن اقبال نے ایمانداری، دیانتداری اور قومی جذبے کے ساتھ قابل ستائش کام کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ احسن اقبال جیسے قابل اور باصلاحیت افراد کی بے بنیاد مقدمات میں گرفتاری اچھی روایت نہیں ہے۔ اوچھے ہتھکنڈوں سے پاکستان مسلم لیگ (ن) قوم کے حقوق کے تحفظ سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔انہوں نے کہا کہ بدترین مہنگائی، بے روزگاری، معاشی بدحالی اور قومی مفادات کے خلاف حکومتی اقدامات کو بے نقاب کرتے رہیں گے۔ پارٹی کارکنان اور رہنماؤں کے حوصلوں، نظریے سے وابستگی اورثابت قدمی پر فخر ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ دعا ہے کہ ضمیر کے تمام قیدیوں کو بھی عدلیہ سے جلد ریلیف ملے گا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال پر غور کیا گیا۔ حکومت کی جانب سے سیاسی انتقامی کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا اور حکمت عملی طے کی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…