پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

یکم جولائی 2019ء کو رانا ثناء اللہ کو گرفتار کیا گیا تھا،گرفتاری پر وفاقی وزیر شہریار آفریدی نے  پریس کانفرنس اور فلور آف دی ہائوس کیا کہا تھا؟آپ یہ دعوے دیکھیں اور پھر کیس کا انجام دیکھیں

datetime 24  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دنیا میں جب سے عدالتیں بنی ہیں (اس) وقت سے یہ نقطہ (اٹھایا) جا رہا ہے اگر مدعی عدالت میں اپنا الزام ثابت نہیں کر پاتا تو جیل میں بند ملزم کو کیا ریمیڈی ملے گی‘ جدید دنیا یہ مسئلہ حل کر چکی ہے‘ یہ ملزم کو حکومت سے ٹھیک ٹھاک جرمانہ لے کر دیتی ہے جب کہ ہمارے (ملک) میں

بے گناہی کے باوجود بیس بیس سال کال کوٹھڑیوں میں رہنے والے ملزموں سے سٹیٹ سوری تک نہیں کہتی‘ شاید ہم اپنے مخالفوں کو انسان تک نہیں مانتے‘ آپ کو یاد ہو گا یکم جولائی 2019ء کو رانا ثناء اللہ کو گرفتار کیا گیا تھا (اس) گرفتاری پر وفاقی وزیر شہریار آفریدی نے پریس کانفرنس اور فلور آف دی ہائوس کہا تھا (ساٹس) آپ یہ دعوے دیکھیں اور پھر کیس کا انجام دیکھیں‘ رانا ثناء اللہ 176 دن جیل میں رہے لیکن حکومت ۔۔ان کے خلاف ثبوت تو درکنار فردجرم تک عائد نہ کر سکی یہاں تک کہ آج عدالت نے ۔۔انہیں ضمانت پر رہا کر دیا‘۔۔اس ضمانت پر ۔۔ان کی اہلیہ نے سوال (اٹھایا) (ساٹ)ہماری حکومت کو آج ٹھنڈے دل سے ایک لمحے کے لیے ۔۔ان سوالوں پر ضرور سوچنا چاہیے‘ ہم آج کے موضوعات کی طرف آتے ہیں‘ حکومت نے پاکستان پیپلز پارٹی کو لیاقت باغ میں محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کی اجازت نہیں دی‘ پارٹی نے عدالت سے اجازت لے لی‘ ۔۔اس تنگ دلی کی کیاضرورت تھی‘ بلاول بھٹو نے کل نیب سے کہا تھا (ساٹ) آج نیب نے جواب دیا (سلائیڈز)ملک کی ایک سیاسی جماعت کے چیئرمین کی جانب سے نازیبا الفاظ کا استعمال اور دھمکی ہمیں قانونی عمل سے نہیں روک سکتی‘کیا بلاول بھٹو کی گرفتاری کا خدشہ بھی پیدا ہو چکا ہے‘ ہم یہ بھی ڈسکس کریں گے‘ ہمارے ساتھ رہیے گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…