اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے التمیمی گروپ کی وزیراعظم سے ملاقات ، پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کرنے کا اظہار کردیا۔عمران خان نے ان کی سرمایہ کاری کی خواہش پر ان کا خیر مقدم کیا اور کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاروں کیلئے ون ونڈو آپریشن شروع کرنے پر غور کیا جارہا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق التمیمی گروپ حکومت کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے پاکستان میں معاشی استحکام آر ہا ہے ۔
وزیراعظم عمران خان نے سعودی وفد کو کاروبار میں آسانی کے لیے حکومتی اصلاحات سے آگاہ کیا۔وزیراعظم نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لینے پر التمیمی گروپ کے اعتماد کو سراہا۔ چیئرمین التمیمی گروپ نے کہا کہ پاکستان میرا دوسرا گھر ہے۔ معاشی استحکام سے عالمی سرمایہ کاروں کو پاکستان لانے میں مدد ملے گی۔ جبکہ ان کا کہنا تھا کہ اللہ کو پاکستان نے 12 موسم سے نوازا ہے۔ پیداوار بڑھانے کیلئے حکومت ریسرچ پر زور دے رہی ہے ۔