اسلام آباد(آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے سامنے کرتاپورراہداری کے حوالے سے کئی سوالات اٹھا دئیے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز احسن اقبال جب احتساب عدالت کے سامنے پیش ہوئے تو انہوں نے احتساب جج محمد بشیر سے
مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ مائی لارڈنیب سے پوچھیں کہ کرتارپورراہداری پر تحقیقات کیوں نہیں کر رہاہے؟ وہ ایسا ہے کہ اس کے پیچھے ’’ چھڑی‘‘ ہے اور وہاں جاتے ہوئے ان کے پائوں جلتے ہیں، کرتاپورراہداری منصوبے کی منظوری دیتے ہوئے پیپرا رول کے پی سی ون پر عملدرآمد کیا گیا۔ کیا سی ڈی ڈبلیو پی سے منظوری لی گئی؟ نیب صرف اور صرف ان منصوبوں کی تحقیقات کرتا ہے جو عوامی ہوتے ہیں اور جنہیں عوام کے ووٹوں سے منتخب کر دہ نمائندہ مکمل کرواتا ہے، طاقتور کے پیچھے جاتے ہوئے نیب کے پائوں جلتے ہیں، کمرہ عدالت میں انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اگر پرویز مشرف کے خلاف تقریر کرنے کی پاداش میں گرفتار کیا گیا تو یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے اور یہ غلطی میں بار بار دوہرتا رہوں گا۔