اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

بھارت نے کنٹرول لائن پر براہموس اور اینٹی ٹینک میزائل نصب کر دیے، جنگ کے خطرات بڑھ گئے

datetime 23  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے براہموس میزائل اور اسپائیک اینٹی ٹینک میزائلوں کی تنصیب کی اطلاع ہے، یہ سارے عوامل امن و امان کے لیے خطرہ ہیں،بھارتی حکومت اپنے ملک میں جاری احتجاج سے توجہ ہٹانے کے لیے ایل او سی پر شرارت کر سکتی ہے۔ایک انٹرویو میں وزیر خارجہ نے کہاکہ دنیا پوری طرح باخبر ہے کہ مودی سرکار کیا کر رہی ہے، خاموش رہنے والوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ جب 2 ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے ہوں

تو بات خطے تک محدود نہیں رہے گی بلکہ بہت دور چلی جائے گی اور اس کے اثرات عالمی سطح پر ہوں گے۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بھارتی حکومت اپنے ملک میں جاری احتجاج سے توجہ ہٹانے کے لیے ایل او سی پر شرارت کر سکتی ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمارے انٹیلی جنس اداروں نے ایل او سی پر نئی پیش رفت کو رپورٹ کیا ہے، ایل او سی پر براہموس میزائل اور اسپائیک اینٹی ٹینک میزائلوں کی تنصیب بھی رپورٹ ہوئی ہے، یہ سارے عوامل امن و امان کے لیے خطرہ دکھائی دے رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…