اسلام آباد(آن لائن) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے نیکٹا ترمیمی بل 2019 ملتوی کردیا۔ سینٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس چیرمین کمیٹی سینیٹر رحمان ملک کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ نیکٹا ترمیمی بل سینیٹر شیخ عتیق نے پیش کیا تھا جسے واپس لے لیا گیا جس پر کمیٹی نے نیکٹا ترمیمی بل 2019 ملتوی کردیا۔اجلاس میں اسلام آباد میں مختلف جگہوں پر کھوکھوں کی قانونی حیثیت و کیخلاف آپریشن زیر بحث آیا، چیرمین کمیٹی سینیٹر رحمان ملک کاکہنا تھا کہ سی ڈی اے نے کس قانون کے تحت کھوکھوں کو بند کئے؟۔دنیا کے ہر شہر میں کھوکھے موجود ہوتے ہیں
جنکوں قانونی حیثیت دینا ضروری ہے،کھوکھوں کو بند کرنے سے کافی لوگوں کے کاروبار بند ہوگئے ہیں، سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ نوٹس کے بغیر کیسے ایک ہی حکم کے تحت درجنوں کھوکھوں کو زمین بوس کئے گئے۔اگر حکومت کے پاس کوئی قانون و رولز نہیں اسکا نقصان غریب کو نہیں دینا چاہیے، یونیورسل قانون ہے کہ جب ایک نار حق دی جائے اسکو واپس نہیں لیا جاتا۔سی ڈی اے جن کو اجازت نامہ سے چکے ہیں ان کھوکھوں کو بند نہ کی جائے۔سی ڈی اے کرسمس سے پہلے سینیٹری ورکرز کو تنخواہیں فوری ادا کرے۔