اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان میں گیس کے نئے ذخائر دریافت، بڑی خوشخبری سنادی گئی

datetime 23  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ نے بلوچستان میں قلات کے مقام پر گیس کے نئے ذخائر کی تلاش کا اعلان کیا ہے۔ پی پی ایل نے بحیثیت آپریٹر 100 فیصد کاروباری حصہ داری کے ساتھ مرگند بلاک (2866-4 ) کے پہلے دریافتی کنوئیں مرگند X-1 سے گیس کی دریافت کا اعلان کیا،

ڈی ایس ٹی کے دوران،64/64 انچ چوک سائز اور ~ 516 پاؤنڈز فی مربع انچ(پی ایس آئی) ویل ہیڈ بہاؤ کے دباؤ کے ساتھ یومیہ 10.7 ایم ایم سی ایف گیس اور یومیہ 132 بیرل مائع حاصل ہوئے، مائع کی نوعیت کے تعین کے لئے تحقیقات جاری ہیں جبکہ تیزابی عمل کے ذریعے کنوئیں سے بہاؤ کی شرح میں اضافے کی صلاحیت موجودہے۔ مرگند X-1 کی کھدائی کا آغاز30 جون2019 کو ہوا جسے چلتن لائم اسٹون میں 4500 میٹرز (پیمائش شدہ گہرائی) تک پہنچایا گیا، وائر لائن لوگز کی بنیاد پر موڈیولر ڈائنامکس ٹیسٹنگ(ایم ڈی ٹی) کرائی گئی جس سے ہائیڈرو کاربن کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔وائر لائن اورایم ڈی ٹی کی بنیاد پر چلتن لائم اسٹون میں ڈرل اسٹیم ٹیسٹ(ڈی ایس ٹی) کرایا گیا۔ اس دریافت کے ذریعے پی پی ایل کے ہائیڈرو کاربن کے ذخائر میں اضافہ ہوگا اور ملک میں مقامی وسائل کے استعمال کے ذریعے توانائی کی طلب اور رسد کے مابین فرق میں کمی ہوگی۔

موضوعات:



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…