راولپنڈی(آن لائن)پنجاب حکومت کی جانب سے برتھ،نکاح،طلاق،اموات سرٹیفکیٹ آن لا ئن کر نے کا اعلان بھی دیگر معاملات کی طرح کاغذی کاروائی تک محدود ہو کر رہ گیا ہے حکومت پنجاب نے محکمہ تعلیم، محکمہ صحت،محکمہ پولیس سمیت دیگر محکموں میں بھی تمام دستاویزات آن لائن اور کمپیوٹرائزڈ کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم صوبائی حکومت تا حال کسی بھی محکمہ کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے میں ناکام ہے اب ا یک بار پھر حکومت پنجاب نے راولپنڈی میونسپل کارپوریشن میں نکاح، طلاق، اموات،
نکاح سمیت دیگر سرٹیفکیٹ نادرہ کی طرز پر آن لا ئن کر نے کا فیصلہ کیا ہے ذرائع کے مطابق میونسپل کارپوریشن راولپنڈی میں آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی عدم موجودگی کے باعث ایسا ممکن نظر نہیں آتا حکومتی فیصلے کے مطابق ہر ضلع میں چھوٹے دفاتر بنا ئے جا ئیں گے اور تمام یونین کونسلوں کو ان کے ساتھ منسلک کیا جائے گا جہاں تمام ریکارڈ آن لا ئن میسر ہو گا عوام گھر بیٹھ کر آن لا ئن تمام سرٹیفکیٹ کے ریکارڈ کا پرنٹ نکال سکیں گے ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ سرٹیفکیٹ کی مد میں میونسپل کارپوریشن سالانہ کروڑوں روپے وصول کرتی ہے جبکہ سسٹم آن لائن کرنے سے وصولی یکسر ختم ہو جائے گی۔